Urdu News

بگ باس 15 کی ٹرافی جیتنے سے محروم رہے پرتیک سہجپال کوگوہر خان اور کامیا پنجابی نے بتایا اصل ونر

بگ باس 15 کی ٹرافی جیتنے سے محروم رہے پرتیک سہجپال کوگوہر خان اور کامیا پنجابی نے بتایا اصل ونر

تیجسوی پرکاش نے بھلے ہی بگ باس 15 کی ٹرافی جیت لی ہو، لیکن اگر کسی نے شائقین کا دل جیتا ہے تو وہ ہے پرتیک سہجپال۔ پرتیک سہجپال اس شو کے پہلے رنر اپ تھے۔ اگرچہ بگ باس 15 کی ٹرافی پرتیک سہجپال کو نہ ملنے پر ان کے مداح قدرے افسردہ ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کی ٹرافی جیت لی ہے، لیکن ان کے لیے اصل ونر پرتیک سہجپال ہیں اور انہوں نے پورے  سیزن میں اپنی بہترین پرفارمنس دی اور پورے شو میں بہت اچھا کھیلا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ گوہر خان اور کامیا پنجابی نے بھی پرتیک سہجپال کو شو کا اصل فاتح قرار ددیا ہے۔ بگ باس 15 جیتنے کا حقدار صرف وہی تھا جسے پوری دنیا نے نکھرتے دیکھا۔ پرتیک سہجپال تم  نے دل جیت لیے۔جو بھی  گھر مہمان بن کر گیا تھا، تم ان  سب کے پسندیدہ تھے۔ لوگوں نے تمہیں پیار دیا۔ اپنا سر ہمیشہ اونچا رکھیں‘۔

وہیں اداکارہ کامیا پنجابی نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا پرتیک سہجپال، آپ میرے ونر ہو اور ہمیشہ رہو گے۔ آپ نے بہت اچھا کیا ہے۔ مجھے آپ کاسفر اور گیم اور شو کے لیے آپ کے شوق سے مجھے پیار ہوگیا۔ ہمیشہ خوش رہیں، مستقبل کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں‘۔ کامیا پنجابی اور گوہر خان کے ساتھ ساتھ، مداح بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پرتیک سہجپال پر پیارکی بارش کر رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور انہیں اپنا فاتح قرار دے رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ پرتیک سہجپال کو بگ باس کا کافی مضبوط دعویدار سمجھا جارہاتھا۔  مداح انہیں بگ باس ٹرافی جیتتے ہوئے دیکھنے کے منتظر تھے۔ اگرچہ پرتیک نے بگ باس 15 میں تمام کنٹسٹنٹ کو سخت مقابلہ دیا، پھر بھی وہ شو کی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے۔اس کے باوجودوہ سامعین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Recommended