Urdu News

کشمیر میں آرمی گڈ وِل اسکول نوجوانوں کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیارکرنے میں مصروف

کشمیر میں آرمی گڈ وِل اسکول نوجوانوں کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیارکرنے میں مصروف

کشمیر میں آرمی گڈ ول سکولز (AGS) نے گزشتہ 30 سالوں کے دوران پاکستان کی سرپرستی میں جاری بدامنی کے دوران بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سری نگر میں قائم چنار کور کے زیر انتظام ان اداروں سے تقریباً ایک لاکھ طلبہ پاس آؤٹ ہو چکے ہیں۔فوج نے دور دراز علاقوں میں بہت سے اسکول قائم کیے ہیں جہاں سرکاری اور نجی اسکول موجود نہیں ہیں۔ یہ ادارے ایسے بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو مناسب سکولنگ سے محروم ہیں اور انہیں سیکھنے تک رسائی نہیں ہے۔اس وقت کشمیر میں 28 آرمی گڈ ول اسکول ہیں، جو ہر سال 10,000 سے زیادہ طلبا کو تعلیم دیتے ہیں۔

آرمی گڈ ول سکولز نے معاشرے کے کمزور طبقوں کے بچوں کے لیے خصوصی اسکالرشپ سکیمیں وضع کی ہیں۔ بنیادی مقصد دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے جنریشن نیکسٹ کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے۔موجودہ کشمیر میں، AGSsمعیاری تعلیم کی علامت ہیں، طلبا کو علم اور اقدار فراہم کرتے ہیں۔ معیاری بنیادی ڈھانچہ، متنوع نصاب اور توجہ مرکوز تعلیمی طریقہ کار ان اسکولوں کا معیار رہا ہے۔سالوں کے دوران، AGSsکے تعلیمی نتائج میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ اسکولوں کے سرشار عملے کے ارکان کی طرف سے کی گئی پوری دلی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 طلبا کی مجموعی ترقی کے لیے اپنائے گئے منظم انداز نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ معاشرے میں اپنے لیے ایک جگہ بنائیں۔ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے آغاز اور اثرات کے ساتھ، ہندوستانی فوج نے موجودہ سیکھنے اور سکھانے کے طریقہ کار میں اختراعی تبدیلیاں شامل کی ہیں۔اگست 2021 میں فوج نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک اور پہل کی۔ اس نے اعلان کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے منتخب بچوں اور نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں آرمی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی  کے تحت کام کرنے والے رہائشی اسکولوں اور کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز اور اسکولی تعلیم کو سپانسر کرے گا۔

اس اقدام سے طلبا کو ملک میں دستیاب کیریئر کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملی ہے اور اس نے انہیں ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بھی مربوط کر دیا ہے۔ اس پہل کے تحت آرمی کے زیر انتظام چلنے والے کچھ کالجوں جیسے آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی اور بنگلورو میں آرمی انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن، گوہاٹی میں آرمی کالجز آف نرسنگ اور جالندھر میں انڈرگریجویٹ کورسز میں سیٹیں محفوظ کی گئی ہیں۔

Recommended