نئی دہلی، 05 فروری 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی جنگا ریڈی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’جناب سی جنگا ریڈی گارو نے عوامی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ وہ جن سنگھ اور بی جے پی کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ تھے۔انہوں نے متعد لوگوں کے دلوں اور اذہان میں جگہ بنائی۔ انہوں نے متعدد کاریہ کرتاؤں کو بھی ترغیب فراہم کی۔ ان کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔
جناب سی جنگا ریڈی پارٹی کی ترقی کے سفر کے ازحد اہم دور میں بی جے پی کی ایک اثرانگیز آواز تھے۔ ان کے بیٹے سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی۔‘‘
*****