Urdu News

کے وی آئی سی نے جعلی کھادی مصنوعات کی فروخت پر ممبئی کے ڈی این سنگھ روڈ پر واقع کھادی ایمپوریم پر پابندی لگا دی

کھادی مصنوعات

 

نئی دہلی۔ 05 فروری       کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)نے حالیہ برسوں میں، جعلی/غیر کھادی مصنوعات کی فروخت کے خلاف "زیرو ٹالرینس"اپنایا ہے۔ اس سلسلے میں اس  نے اپنے سب سے پرانے ممبئی کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن (ایم کے وی آئی سی) اینڈ ولیج نام کے ادارے کا "کھادی سرٹیفیکیشن" منسوخ کر دیا ہے۔یہ ادارہ 1954 سے ممبئی کے ڈاکٹر ڈی این سنگھ روڈ پر واقع ایک تاریخی عمارت میٹروپولیٹن انشورنس ہاؤس میں باوقار "کھادی ایمپوریم" چلا رہا تھا۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کے وی آئی سی کو پتہ چلا کہ ڈاکٹر ڈی این سنگھ روڈ پرواقع  مذکورہ کھادی ایمپوریم اصلی کھادی کی آڑ میں غیر کھادی مصنوعات فروخت کر رہاہے ۔ معمول کے معائنے کے دوران، کے وائی آئی سی حکام نے ایمپوریم سے نمونے اکٹھے کیے جو غیر کھادی مصنوعات کے پائے گئے۔ کے وائی آئی سی نے کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ "کھادی سرٹیفکیٹ" اور "کھادی مارک سرٹیفکیٹ" کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایم کے وی آئی سی کو قانونی نوٹس جاری کیا۔ رجسٹریشن کی منسوخی کے ساتھ، کھادی ایمپوریم ایک مصدقہ کھادی آؤٹ لیٹ نہیں رہ گیا اور اب اسے ایمپوریم سے کھادی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔کے وائی آئی سی بڑانڈ کھادی کی ساکھ اور مقبولیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجرمانہ اعتماد شکنی اور عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ایم کے وائی آئی سی کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کر رہا ہے۔

کے وی آئی سی نے، سال 1954 میں، کھادی ایمپوریم کا آپریشن اور انتظام ایک رجسٹرڈ کھادی  کے ادارے ایم کے وی آی اے کو اس سخت شرط پر سونپا تھا کہ وہ ایمپوریم سے صرف "مصدقہ  کھادی مصنوعات" ہی فروخت کرے گا۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، ایم کے وی آئی اے کو نقلی  کھادی مصنوعات بیچ کر غیر منصفانہ تجارت میں ملوث پایا  گیا اور اس طرح اس نے لوگوں کو دھوکہ دیا جو اس تاثر میں تھے کہ یہ ایمپوریم کے وی آئی سی چلا رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے وی آئی سی نے پچھلے چند سالوں میں اپنے برانڈ نام "کھادی انڈیا" کے غلط استعمال اور اپنے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ اب تک کے وی آئی سی نے خوردہ برانڈ فیب انڈیاسمیت 1200 سے زیادہ افراد اور کمپنیوں کو اپنے برانڈ نام "کھادی" کا غلط استعمال کرنے اور  کھادی کے نام سے غیر کھادی مصنوعات فروخت کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیے ۔ کے وی آئی سی نے فیب انڈیا  سے 500 کروڑ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے جوبمبئی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ گزشتہ سال، کے وی آئی سی نے آن لائن شاپنگ پورٹل امیزون ، فلپ کارٹ اور اسنیپ ڈیل کو ایسے 140 ویب لنک ہٹانے پر مجبور کیا جو غیر کھادی مصنوعات کو "کھادی" کے طور پر فروخت کر رہے تھے۔

اس طرح کے کئی معاملات میں، کے وی آئی سی نے خلاف ورزی کرنے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹا اور انہیں "کھادی" کے برانڈ نام کا غلط استعمال کرنے سے روکنے کے احکامات حاصل کئے۔ نتیجے کے طور پر، متعدد خلاف ورزی کرنے والوں نے معافی مانگی اور مستقبل میں برانڈ نام "کھادی" کا استعمال نہ کرنے کا عہد کیا۔  

Recommended