Urdu News

مغربی ممالک سے بائیکاٹ کے بعد پاکستان مالی امداد کے لیے کیوں ہے چین پر منحصر؟ جانئے اس رپورٹ میں

مغربی ممالک سے بائیکاٹ کے بعد پاکستان مالی امداد کے لیے چین پر منحصر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین  جوچھلے دو سالوں میں پہلا  دورہ ہے ،بیجنگ پر اسلام آباد کے مالی انحصار کی طرف اشارہ کرتا ہے، خاص طور پر جب کہ مغرب پاکستان کو نظر انداز کر رہا ہے۔

 موصولہ اطلاعات کے  مطابق وزیر اعظم عمران خان جو بیجنگ میں ہیں نے جمعہ کو چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ عمران خان نے چینی سرکاری اور نجی کارپوریٹ سیکٹرز کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔

 خان نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو بھی سراہا۔ ایکسپریس ٹریبیون نے پہلے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے  خبر دی تھی  کہ عمران خان کی حکومت اس دورے کے ساتھ چین سے 3 بلین امریکی ڈالر کے قرض پر غور کر رہی ہے تاکہ اس کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔

Recommended