Urdu News

نورا فاتحی بالی ووڈ میں ساقی اور دلبر گرل کے نام سے مشہور ہیں ، یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

نورا فاتحی بالی ووڈ میں ساقی اور دلبر گرل کے نام سے مشہور ہیں

برتھ ڈے اسپیشل 6 فروری

بالی ووڈ میں 'ساقی ساقی' اور 'دلبر دلبر' سے اپنی پہچان بنانے والی نورا 6 فروری 1992 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز 2014 میں آئی  فلم’روورس: ٹائیگرس آف دی سندر بن‘ سے کیا۔ اس کے بعد وہ ساؤتھ کی کئی فلموں میں نظر آئیں، لیکن انہیں ’بگ باس9‘ کا حصہ بننے کے بعد پہچان ملی۔ اس کے بعد نورا نے 2016 میں رئیلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' میں اپنے ڈانس کا ٹیلنٹ دکھایا۔ اس شو میں نورا نے اپنی خوبصورت پرفارمنس اور رقص سے ناظرین کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی فلمیہستیوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروائی۔

اس کے بعد نورا کو کئی میوزک البمس اور فلموں کی آفرس ملنے لگیں۔نورا فاتحی نے ہندی کے علاوہ ملیالم اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کی۔ نورا کئی فلموں کریزی ککڑ فیملی، ٹیمپر، مسٹر ایکس، ڈبل بیرل، باہوبلی: دی بیگننگ، شیر، لوفر، راکی ہینڈسم، ستیہ میو جیتے، اسٹریٹ ڈانسر، کیاکمل کوجونی، بھارت، اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی میں نظر آئی۔ انہیں سب سے زیادہ مقبولیت فلم 'ستیہ میو جیتے' کے گانے 'دلبر' سے ملی۔ فلم کے اس گانے میں نورا نے اپنے ڈانس موو سے سب کو دیوانہ بنا دیا۔ اس کے بعد نورا کئی فلموں میں آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں۔ ان کی تازہ ترین ریلیز ’اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی‘ میں ان پر فلمایا گیا گانا 'گرمی' بھی سامعین کے ذریعہ بہت پسند کیا گیا۔ نورا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ ہر روز اپنی ڈانسنگ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔نورا جلد ہی اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت کی فلم تھینک گاڈ میں ایک اسپیشل اپیئرینس میں نظر آئیں گی۔

Recommended