وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاع کی 17.78 لاکھ ایکڑ زمین کے سروے کی کامیاب تکمیل میں تعاون دینے کے لئے 10فروری 2022 کو نئی دلی میں دفاعی زمین وجائداد کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو ایوارڈ پیش کئے ۔ یہ ایوارڈ س 11 افسروں ،دفاعی زمین وجائداد کے 38 دفاتر کے 24 عملے اور چار اسسٹنٹ ڈیفینس اسٹیٹ آفسز کو دئے گئے۔
دفاعی زمین وجائداد کے دفتر کی جانب سے برقرار رکھے گئے ریکارڈس کے مطابق وزارت دفاع کی اپنی تقریباََ 17.99 لاکھ ایکڑ زمین ہے ،جس میں سے 1.61 لاکھ ایکڑ زمین ملک میں 62 نوٹی فائڈ چھاونیوں کے اندر واقع ہے۔ تقریباََ 16.38 لاکھ ایکڑ زمین چھاونیوں کے باہر کئی پاکٹس میں پھیلی ہوئی ہے۔ 16.38 لاکھ ایکڑزمین میں سے تقریباََ 18000 ایکڑ زمین یا تو ریاست کی طرف سےہائر کی گئی زمین ہے یا دیگر سرکاری محکموں کے تبادلے کی وجہ سے ریکارڈ سے ڈلیٹ یا ختم کرنے کی کرنے کی تجویز ہے ۔ 17.78 لاکھ ایکڑ زمین کے سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جو کہ ایک اہم حصولیابی ہے جبکہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ دفاع کی تمام زمین کا جدید سروے تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مختلف ریاستی سرکاروں کی ریوینیو اتھارٹیز کے تال میل سے سروے کیا گیا تھا ۔
ایوارڈ جیتنے والو ں کو مبارکباددیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر غیر آبادی والے دوردراز علاقوں میں منفی یاخراب موسمی حالات میں زمین کے سروے کے عمل کو مکمل کرنے کےلئے دفاعی زمین اور جائداد کی دیکھ بھال کرنے والے عملی کی تعریف کی ۔ انہوں نے سروے کو تاریخی قراد دیا اور اس اعتمادکا اظہار کیا کہ دفاع کی زمین کی واضح حد بندی ان علاقوں کی سلامتی اور ترقی کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے بعد زمین کی پیمائش کی ایکیوریسی اور قابل بھروسہ ریکارڈ توانائی ،رقم اور وقت کو کافی حدتک بچا سکیں گے اور جس سے زمین کے تنازعات بھی حل کئے جاسکیں گے۔
وزیر دفاع نے پہلی مرتبہ اس طرح کے سروے کے لئے ڈرون امیجری ، سیٹلائٹ امیجری اور تھری ڈی ماڈلنگ تکنیک استعمال کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ڈیفینس اسٹیٹس ڈی جی ڈی ای کی تعریف کی ۔جس کے لئے انہوں نے کہا کہ اس سے نتائج زیادہ صحیح اور بھروسے مند ثابت ہوئے ہیں۔ سروے میں الیکٹرانک ٹوٹل اسٹیشن اور مختلف عالمی پوزیشنگ سسٹم ڈرون اور سیٹلائٹ امیجری پر مبنی سروے جیسی جدید تکنیک کا بھی استعمال کیا گیااور بالکل صحیح اور بروقت نتائج حاصل کرنے کے لئے سیٹلائٹ پر مبنی سروے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے سروے اور زمینی ریکارڈ کی اہمیت کو اجاگرکیا اور اسے کسی بھی علاقے ،ریاست یا ملک میں ترقی کی بنیاد قرار دیا ۔ گزشتہ 200سے 300 سال میں سروے کی معلومات نے ان لوگوں کے سفر میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ، جودنیا میں اپنا غلبہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا اس لئے یہ بہت تسلی بخش اور خوشی کا معاملہ ہے کہ آج ہمارا ملک جدید طور طریقوں کے ساتھ زمین کے سروے کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے، جو دفاع کی زمین اور چھاونی علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
وزیر دفاع نے ملک کی سماجی ، اقتصادی اورثقافتی ترقی میں چھاونی کے علاقوں کی جانب سے ادا کئے گئے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب حکومت دفاع کی زمین پر حدوں کی تعمیر کےلئے اپنے بجٹ میں 173 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کرتی ہے تو یہ محض مالی امداد نہیں ہے بلکہ یہ چھاونی کے علاقوں کو بچانے اور ان کی ترقی کے تئیں ہمارے عزم کی بھی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں یہ سروے انتہائی اہم ہے ۔
ٹکنالوجی کو روز مرہ کی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بتاتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ وزارت دفاع اس سمت میں ایک مشعل بردار کا رول ادا کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ای-چھاوٹی پورٹل اس طرح کی ایک پہل ہے ، جس کا وزیر دفاع نے فروری 2021 میں افتتاح کیا تھا تاکہ چھاونی بورڈس کے رہنے والوں کے لئے زندگی کو آسان بنانے کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ پورٹل (https://echhawani.gov.in/) ملک بھر میں پھیلے 62چھاونی بورڈوں کے 20 لاکھ سے زیادہ رہنے والوں کے لئے آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔اس پہل کے لئے ڈی جی ڈی ای کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمات کو پروسز کرنے کے لئے ، لیا گیا وقت اور کاغذ کے استعمال کو پورٹل کو شروع ہونے کے بعد سے 50 سے 80 فیصد کم کردیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے اس طرح کی ایک اور پہل سری جان پورٹل پر بھی روشنی ڈالی ،جس کا انہوں نے اگست 2020 میں آتم نربھر ہفتے کے دوران افتتاح کیا تھا ۔ یہ پورٹل ایک ون اسٹاپ شاپ ہے جو کہ سامان لینے کے لئے ہاکروں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ کنٹین اسٹور ڈپارٹیمنٹ ای –صحت پورٹل ، ایم او ڈی پنشن پورٹل ، این سی سی ٹریننگ اور گیلنٹری ایوارڈس پورٹل کا آن لائن پورٹل کا اس طرح کے دیگر اقدامات ہیں ،جس کے ذریعہ ہم زندگی کو آسان بنانے کو فروغ دے رہے ہیں اور سابق فوجیوں کی بہبود کو یقینی بنارہے ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈجیٹل انڈیا مہم کے تحت ڈجیٹائزیشن کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کو دوہرایا اور لوگوں کی زندگی کو اور زیادہ آسان بنانے کے لئے بھی حکومت کے عزم کو دوہرایا ۔ انہوں نے پہلےسے کہیں زیادہ ایکیوریسی کے ساتھ پیشگی موسم کی پیش گوئی کرنے کے لئے محکمہ موسمیات کی طرف سے خلائی ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے اسے اہم قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلح افواج اور آفات سے متعلق راحتی ٹیموں کو راحت کے لئے تعینات کے لئے مناسب وقت فراہم کرتا ہے۔زراعت ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ٹکنالوجی کااستعمال ہمارے ملک کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے ۔ مرکزی بجٹ میں 23-2022 ڈجیٹل کرنسی اور ڈجیٹل یونیورسٹی کے حالیہ اعلان سے ٹکنالوجی کے ذریعہ عالمی نوعیت کا ہمارا نظام بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر دفاع نے وزارتوں اور محکموں سے اپیل کی کہ وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفینس اسٹیٹ ڈی جی ڈی ای سے تحریک لیں اور ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں ، جو ملک کی تعمیر میں ایک طویل وقت لے سکتا ہے۔
وزیردفاع نے ان مسلح افواج کے عملے کی آسانی اور بہبود کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا جو ہر طرح کے خطرات سے ملک کا تحفظ کرتے ہیں۔اپنے کاموں میں زیادہ شفافیت ،جوابدہی کی امید کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی ڈی ای سے مزید علاقوں میں اصلاحات لانے کی اپیل کی ۔ جس کے نتیجے میں طریقہ کار میں زیادہ اثر پذیر ی آئے گی ۔ انہوں نے اس مقصدکے حصول کے لئے وزارت کی طرف سے تمام طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
دفاعی زمین وجائداد کی حفاظت کرنے والی تنظیم دفاعی آراضی کے بندوبست کی ذمہ دار ہے اور وہ تقریباََ 20 لاکھ کی آبادی کے ساتھ 62 چھاونیوں نے میونسپل انتظامیہ کی بھی ذمہ دار ہے۔دفاع کے زمین کے تحفظ کے لئے زمین کی ملکیت کا تحفظ ، زمین کے ریکارڈ س اور نقشوں کو جدید کرنا ، انکروچمنٹ کی روک تھام وغیرہ ،دفاعی زمین،سرحدی بانڈری کے سروے اور بانڈریوں کی حد بندی ضروری ہے ۔دفاع کی زمین کے سروے سے متعلق چار سروے رپورٹس بھی اس موقع پر جاری کی گئیں ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک ای –چھاونی ویبنار کا بھی آغاز کیا ۔دن بھر چلنے والے اس ویبنار میں 13 ریاستوں کے 27 میونسپل کارپوریش اور 62 چھاونی بورڈو ں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار وائس چیف آف دی آر می اسٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ،دفاعی خدمات کے مالی مشیر جناب سنجیو متل ،دفاعی اسٹیٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب اجے کمار شرما اور وزارت دفاع اور ڈیفینس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسرا ن بھی ایوارڈ کی تقریب کے دورا ن موجود تھے۔