Urdu News

اورنگ آباد کی مریم مرزا کی محلہ لائبریریاں کتابی دنیا میں ایک انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: معین اختر انصاری

اورنگ آباد کی مریم مرزا کی محلہ لائبریریاں کتابی دنیا میں ایک انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: معین اختر انصاری

اورنگ آباد 10 فروری

جب بھی کوئی بڑی شخصیت اورنگ آباد شہر میں آتی ہیں تو ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے ان کا استقبال کیا جاتا ہے اور شہریان کو استفادہ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔آج مشہور و معروف اردو، ہندی کے ادیب و دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف معین اختر انصاری دہلی کی اورنگ آباد آمد پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے دفتر مرزا ورلڈ بک ہاؤس واقع قیصر کالونی میں فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا۔معین اختر انصاری انجمن فروغ اردو دہلی کے صدر، مرکزی مومن کانفرنس کے سیکرٹری ہیں اسی طرح سے آپ مومن میڈیا ہفتہ وار اخبار کے صدر بھی ہے۔

مرزا عبدالقیوم ندوی نے ان سے کتابوں اور قاری کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انصاری نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں کتابیں شائع ہورہی ہیں اور خریدی بھی جارہی ہیں۔اردو زبان فروغ و ترویج کے سلسلے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ اردو زبان و ادب، اردو کی کتابیں رسائل و جرائد مہاراشٹر میں فروخت ہوتے ہیں.. یہاں سینکڑوں اردو اسکول و کالج ہیں۔

اردو زبان کے فروغ میں یہاں کی ادبی و سماجی تنظیموں نے بہت کام کیا اور کررہے ہیں۔ انصاری نے اورنگ آباد میں جاری مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کی خوب ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک انقلابی تحریک ہے جسے ملک کے ہر گاؤں شہر میں شروع کرنا چاہیے۔یہ چھوٹی چھوٹی لائبریریاں موجودہ دور میں بچوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جب بھی کوئی شخصیت شہر میں آتی ہے تو اس کا استقبال کیا جاتا ہے اور شہر کے لوگوں کو استفادہ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔اس موقع پر سروش اشعر، عرفان لودھی کا بھی استقبال کیا گیا.. مرزا ورلڈ بک ہاؤس کے مینجر مرزا طالب بیگ نے شکریہ ادا کیا۔

Recommended