Urdu News

ہندوستانی طلبا کو طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین کا انتخاب کرنے سے کیا گیا خبردار

ہندوستانی طلبا کو طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین کا انتخاب کرنے سے کیا گیا خبردار

نئی دہلی ۔11فروری

کورونا پھیلنے کی وجہ سے نومبر 2020 سے چین کے ویزوں کی سفری پابندیوں اور معطلی کے درمیان، نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) کے ایک سرکاری نوٹس میں ہندوستانی طلبا کو طبی تعلیم حاصل کرنے کے خلاف مشورہ دیا گیا ہے 8 فروری کو لکھے گئے خط کے مطابق، کمیشن نے چین کے موجودہ اور آنے والے تعلیمی سالوں کے لیے ایم بی بی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا نوٹس لیا اور این ایم سی کی سکریٹری سندھیا بھولر نے طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخاب میں احتیاط سے کام لیں  کہ  میڈیکل کی تعلیم کہاں سے حاصل کی جائے۔"یہ مشورہ ہندوستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبا کی ایک بڑی تعداد کے پس منظر میں آیا ہے، جو سخت  کورونا اقدامات کے درمیان چین واپس نہیں جا سکے ہیں۔

این ایم سی کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، حکومت ہند کے نوٹس میں آیا ہے کہ چین کی چند یونیورسٹیوں نے موجودہ اور آنے والے تعلیمی سالوں کے لیے ایم بی بی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔اس تناظر میں، کسی بھی ممکنہ طالب علم کو آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کہ چین نے  کووڈ۔19 کے تناظر میں سخت سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور نومبر 2020 سے تمام ویزے معطل کر دیے ہیں۔

ان پابندیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں بین الاقوامی طلبا بشمول ہندوستانی طلبا اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے چین واپس نہیں جا سکے ہیں۔ابھی تک پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی گئی ہے۔ مزید برآں، چینی حکام نے پہلے آگاہ کیا ہے کہ کورسز آن لائن کرائے جائیں گے۔مزید، NMCنے یہ بھی اعادہ کیا کہ موجودہ قواعد کے مطابق، کمیشن صرف آن لائن موڈ کے ذریعہ کئے جانے والے میڈیکل کورسز کو تسلیم یا منظور نہیں کرتا ہے۔

Recommended