Urdu News

کورونا کے نئے کیسز میں قدرے کمی، 24 گھنٹوں میں 58 ہزار نئے مریض

کورونا کے نئے کیسز میں قدرے کمی، 24 گھنٹوں میں 58 ہزار نئے مریض

نئی دہلی، 11 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح تک کورونا کے 58 ہزار 77 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 407 ہوگئی۔ تاہم اس دوران 657 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔

جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ، 13 لاکھ، 31 ہزار، 158 ہے۔ اس عرصے کے دوران صحت یابی کی شرح میں بہتری کے ساتھ یہ بڑھ کر 97.17 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 06 لاکھ 97 ہزار 802 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.89 فیصد ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 74 کروڑ، 78 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

اب تک ملک میں 171.79 کروڑ ویکسین لگائے گئے

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت 24 گھنٹوں میں ملک میں تقریباً 48 لاکھ 18 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 171 کروڑ 79 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 169 کروڑ 73 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.05 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended