Urdu News

پشتون رہنما علی وزیرکی رہائی کے مطالبہ کو لے کرپی ٹی ایم کا سندھ اسمبلی کے باہرزبردست دھرنا جاری

پشتون رہنما علی وزیرکی رہائی کے مطالبہ کو لے کرپی ٹی ایم کا سندھ اسمبلی کے باہرزبردست دھرنا جاری

اسلام آباد۔16 فروری

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے پشتون رہنما علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری رکھا۔پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کہا کہ گروپ اس وقت تک اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھے گا جب تک قانون ساز کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا۔پی ٹی ایم کے درجنوں حامیوں نے صوبائی حکومت سے وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے اور کراچی میں مقیم پشتونوں کی شکایات سننے کا مطالبہ کیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل اخبار نے رپورٹ کیا کہ علی وزیر نے کراچی میں مبینہ طور پر ریاست مخالف تقاریر کرنے کے الزام میں تقریباً 14 ماہ جیل میں گزارے۔پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں وزیر کی سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف اپیل کی اجازت دی تھی اور انہیں سہراب گوٹھ ریلی کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت دے دی تھی۔ "سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود، وزیر جیل میں ہے۔

وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پر 16 دسمبر 2020 کو پشاورسے گرفتار کیا گیا اور وہ کراچی روانہ ہوئے۔ اخبار کے مطابق، وزیر کو 6 دسمبر 2020 کو کراچی میں پی ٹی ایم کے احتجاجی جلسے میں ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Recommended