نئی دہلی:17؍فروری2022:
روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آندھراپردیش کے وجے واڑہ میں آج 21559کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے کل 1380کلو میٹر طویل 51قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم آندھرپردیش میں عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے عہد بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر سڑک رابطہ ساحلی علاقے میں سیاحت کو بڑھاوا دے گا، شہری اور دیہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور آندھرپردیش کے لوگوں کو خوشحال بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ سیتو بھارتم کے تحت آر او بی کی تعمیر سے بلا رُکاوٹ آمدو رفت کی سہولت حاصل ہوگی۔ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے گا، وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت ہوگی اور آلودگی بھی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ریاست کی سماجی –اقتصادی ترقی کی نبض ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اور کاکی ناڑا بندرگاہوں کے درمیان فور لین کی سڑک آمدورفت کی سہولیات میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بینز سرکل فلائی اوور کی تعمیر سے وجے واڑہ شہر میں بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔