نئی دہلی، 18/فروری 2022 ۔ دہلی اور وراثت والے شہر کھجوراہو کے درمیان پہلی راست پرواز کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اڑان- آر سی ایس اسکیم کے تحت 405 روٹوں پر ہوائی سروس کا آغاز ہوگیا۔ اسپائس جیٹ کو آر سی ایس – اڑان 3.0 کے تحت دہلی – کھجوراہو – دہلی روٹ دیا گیا تھا۔
افتتاحی تقریب میں شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، محترمہ اوشا پادھی، جوائنٹ سکریٹری، ایم او سی اے، جناب اجے سنگھ، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، اسپائس جیٹ، جناب وشنو دت شرما، رکن پارلیمنٹ، کھجوراہو، جناب اوم پرکاش سکھلیچا، سائنس و ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای کے وزیر، حکومت مدھیہ پردیش، جناب کنور پرادیومنا سنگھ لودھی، رکن اسمبلی، ملہارا اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
ایئرلائن ہفتہ میں دو دن یعنی جمعہ اور اتوار کو پروازوں کا آپریشنز کرے گی اور اس روٹ پر کم دوری کی پروازوں کے لئے ڈیزائن کئے گئے اپنے کیو400، 78 سیٹر ٹربو پروپ طیاروں کو تعینات کرے گی۔ اسپائس جیٹ بھارت کا سب سے بڑا علاقائی ہوائی خدمات سہولت کار اور اڑان اسکیم کا سب سے مضبوط حامی ہے۔ ایئرلائن ملک کے مختلف حصوں میں پرواز کے تحت 14 مقامات کو جوڑنے کے لئے روزانہ 65 یومیہ پروازوں کا آپریشنز کرتی ہے۔ فی الحال اسپائس جیٹ مدھیہ پردیش میں گوالیار اور جبل پور ہوائی اڈوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ کھجوراہو کے ساتھ یہ ان کا 15ویں اُڑان منزل ہوگی۔
اس موقع پر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ کھجوراہو دنیا کا فخر ہے اور یہ مدھیہ پردیش کی ثقافتی اور فنی مہارت اور مذہبی رنگارنگی کا صدر دروازہ ہے اور مدھیہ پردیش کے ماضی، حال اور مستقبل میں اس کی کافی اہمیت ہے۔
وزیر موصوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھجوراہو کے علاوہ ہمارے پاس مدھیہ پردیش میں اندور، بھوپال، گوالیار اور جبل پور کے ساتھ 4 ہوائی اڈے ہیں۔ گزشتہ 7 مہینوں میں مدھیہ پردیش میں فی ہفتہ پروازوں میں 40 فیصد کے اضافے کے ساتھ 18 فروری 2022 تک فی ہفتہ 759 پروازیں ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوراہو میں دو نئے ایف ٹی او (فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشن) قائم کئے جائیں گے جو ہمارے کمرشیل پائلٹوں کو ٹریننگ دینے میں مدد کریں گے۔ ہم نے 2024-25 تک 100 ہوائی اڈے اور 1000 نئے ہوائی روٹ بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ اب تک 65 ہوائی اڈوں کی تعمیر اور 403 ہوائی روٹوں کا آپریشن کیا جاچکا ہے۔ ہوائی مسافروں کی تعداد بھی 2012-13 کے 6 کروڑ سے بڑھ کر 2021-22 میں 14.5 کروڑ ہوگئی ہے۔ ہم وزیر اعظم کے اُڑان کے ویژن ’’اڑے دیش کا عام ناگرک‘‘ کے لئے پوری طرح پابند عہد ہیں۔
کھجوراہو ہوائی اڈے کا قیام سال 1978 میں دہلی، آگرہ، وارانسی کے لئے ہوائی خدمات کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ ایم او سی اے نے کھجوراہو ہوائی اڈے میں 50 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے اور ہوائی اڈے میں بہترین سہولتوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، 120000 مربع فٹ کا نئی ٹرمینل بلڈنگ، نائٹ لینڈنگ کی سہولت، رنوے کی ری کارپیٹنگ اور نئے اے ٹی سی ٹاور شامل ہیں۔ کھجوراہو ڈانس فیسٹول شروع ہونے سے کچھ ہی دن قبل پہلی پرواز شروع ہوئی ہے۔
نئی راست پرواز کے ساتھ دہلی کے مسافر کھجوراہو کا سفر کرکے شہر کی تاریخی اور ثقافتی وراثت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ کھجوراہو کے مسافر اب آسانی سے کئی شہروں کا سفر کرسکیں گے۔ اسے سیاحت کی وزارت کے ذریعے ایم آئی سی ای (میٹنگوں، انسینٹیوز، کانفرنس/ کنونشنز اور نمائشوں / تقریبات) کے لئے مثالی مقامات میں سے ایک کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔
پرواز کا نظام الاوقات حسب ذیل ہے:
آغاز کی تاریخ |
آپریشنز کی تاریخ |
فلائٹ نمبر |
سیکٹر |
روانگی کا وقت |
آمد کا وقت |
ہوائی جہاز کی نوعیت |
18 فروری 2022 |
جمعہ، اتوار |
ایس جی 2956 |
دہلی – کھجوراہو |
11:50 اے ایم |
1:10 پی ایم |
کیو 400 |
18 فروری 2022 |
جمعہ، اتوار |
ایس جی 2957 |
کھجوراہو – دہلی |
1:30 پی ایم |
2:50 پی ایم |
کیو 400 |