Urdu News

جناب پرہلاد جوشی نے ’’بھارت میں سب سے زیادہ قابل انحصار پبلک سیکٹر‘‘ ایوارڈ کے لئے کول انڈیا لمیٹڈ کی ستائش کی

کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی

 نئی دہلی،  20/فروری 2022 ۔ کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ’’بھارت میں سب سے زیادہ قابل انحصار پبلک سیکٹر‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے پر کوئلہ کی وزارت کے ماتحت ادارہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ستائش کی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر جناب جوشی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ توانائی کے شعبے میں گلوبل لیڈر بننے کے لئے سی آئی ایل کی کوششوں کو مزیر مہمیز دے گا۔ کوئلہ، کان کنی اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے بھی یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے سی آئی ایل کی ستائش کی ہے۔

یہ ایوارڈ سی آئی ایل کو ’’انرجی میٹ اینڈ ایکسیلنس ایوارڈ‘‘ تقریب کے دواران ایسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کولکاتہ کے ذریعے دیا گیا۔

Recommended