Urdu News

قومی اقلیتی کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ سید شہزادی نے نئی دہلی میں مکمل کمیشن کی میٹنگ کی

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی

 

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی کی طرف سے 02 فروری 2022 کو قومی اقلیتی کمیشن، NCM کی قائم مقام چیئر پرسن مقرر کیے جانے کے بعد، محترمہ سید شہزادی نے آج نئی دہلی میں مکمل کمیشن کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ بدھ، جین اور پارسی برادریوں سے تعلق رکھنے والے کمیشن کے ارکان بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ کمیشن نے این سی ایم کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی بہبود سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سال 2021-22 کے دوران کمیشن کو اب تک 1850 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1066 کو نمٹا دیا گیا ہے۔ 514 معاملوں پر متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں اور باقی 270 معاملوں پر کارروائی جاری ہے۔ کمیشن ملک میں اقلیتوں کے مختلف مسائل اور حقوق سے متعلق حل طلب معاملات کی سماعت کرتا رہے گا جو اس کے نوٹس میں لائے گئے ہیں اور تمام متعلقہ حکام کو مناسب کارروائی کی سفارش کرے گا۔

Recommended