نیشنل وار میموریل (این ڈبلیو ایم) اپنی تیسری سالگرہ 25 فروری 2022 کو منائے گی۔ اس موقع پر، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) ایئر مارشل بی آر کرشنا کے ساتھ ہندوستانی فوج کے نائب سربراہان ، انڈین نیوی اور انڈین ایئر فورس این ڈبلیو ایم پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور قوم کے لئے شہید ہونے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انٹر سروسز بینڈ اور وی ایس پی کے انٹرنیشنل اسکول، روہنی، نئی دہلی کے طلباء کے بینڈ سامعین کو اپنے فن سے محظوظ کریں گے۔ اس شام کا اختتام شہیدوں کے لواحقین (این او کے) سے متعلق تقریب کے ساتھ ہوگا، جس کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرو کے لواحقین، اس فوجی کی اعلی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یاد گار پرر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے ۔
یاد رہے کہ این ڈبلیو ایم میں فن کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے اسکول بینڈ رکھنے کا اقدام اسکول کے بچوں میں حب الوطنی، فرض سے لگن، ہمت اور قربانی کی اقدار کو ابھارنے اور لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ تاکہ وہ جنگی یادگار سے وابستہ مختلف پہلوؤں سے واقفیت حاصل کرسکیں۔
23 فروری 2022 کو این ڈبلیو ایم میں پرفارم کرنے والا پہلا اسکول بینڈ شری ٹھاکردوارا بالیکا ودیالیہ، غازی آباد تھا۔ لواحقین سے متعلق تقریب ،جو کووڈ-19 کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی، بھی 23 فروری 2022 کو دوبارہ شروع ہوئی۔
این ڈبلیو ایم کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ آزادی کے بعد سے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یادگار میں ہمیشہ جلتا رہنے والا شعلہ موجود ہے جو فرض کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک سپاہی کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے اور اس طرح اسے لافانی بنا دیتا ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے، تمام خراج عقیدت کی تقریبات، بشمول قومی دنوں کی تقریبات، صرف نیشنل وار میموریل میں ہی منعقد کی جاتی ہیں۔