Urdu News

روس کے حملے کے بعد یوکرین نے فوج میں بھرتی شروع کر دی، 50 روسی اور 40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں

روس کے حملے کے بعد یوکرین نے فوج میں بھرتی شروع کر دی

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یوکرین نے ملک کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کرنے کے لئے بھرتی شروع کردی ہے۔ ایوکرین نے  دعویٰ کیا ہے کہ اسکی کاروائی میں 50 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ روسی حملوں میں 40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

روسی حملے کے بعد یوکرین میں ہنگامہ برپا ہے۔ دارالحکومت کیو کی سڑکیں جام ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے، جو پہلے ہی مارشل لانافذ کر چکے ہیں،  حکام سے ملاقات میں کہا کہ یوکرین کسی بھی صورت میں روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جھکیں گے، ہماری فوج روس کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

اس اہم ملاقات کے بعد یوکرین نے ملک کے نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی  شخص جو ہتھیارچلانے کے لئے تیار ہو یا سکی صلاحیت رکھتا ہو وہ علاقائی دفاعی فورس میں شامل ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف روس کا رویہ مزید جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کے دو دیہاتوں پر قبضے کا اعلان بھی کیا ہے۔ دریں اثناامریکی صدر جو بائیڈن نے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور فوجی سربراہ سے ہنگامی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایک بار پھر کہا گیا کہ روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

Recommended