Urdu News

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6915 نئے مریض

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی

نئی دہلی، یکم مارچ (انڈیا نیرٹیو)

کئی ماہ بعد اب ملک میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو کر دس ہزار پر آ گئے ہیں۔ منگل تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 6 ہزار 915 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس  دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 864 ہے۔ تاہم اس دوران 180 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.59 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 92 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.77 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 09 لاکھ، 01 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 76 کروڑ 83 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 177.70 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 18 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 177 کروڑ 70 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 177 کروڑ، 45 لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 14.08 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended