Urdu News

مغل بادشاہ شاہجہاں کا تین روزہ عرس مبارک کا قل کی رسم کے ساتھ اختتام

مغل بادشاہ شاہجہاں کا تین روزہ عرس مبارک کا قل کی رسم کے ساتھ اختتام

آگرہ، تاج محل واقع مغل بادشاہ شاہ جہاں کا تین روزہ 367 واں عرس مبارک کا اختتام قل کی رسم کے ساتھ ہوا

عرس کمیٹی صدر سید ابراہیم حسین ذیدی نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے پہلے روز 27فروری کودوپہر2 شاہ جہاں کی اصل مزار مقد س کو کھولاگیا، اس کے  بعد غسل کی رسم ادا کی گئی،، اس کے بعدمحفل میلاد شریف کا اہتما ہوا، دوپہر2 بجے کے بعد عوام کے لئے تاج محل میں کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں لگا، 28 فروری کو بعد نماز ظہر صندل پیش کیاگیا، اس کے بعد محفل سماع ہوئی، اس کے بعد عوام کے لئے تاج محل میں کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں لگا۔

یکم مارچ آج قل شریف کی رسم ادا کی گئی، بعد نماز فجر قرآن خوانی، فاتحہ قولی ہوئی اُور عرس کمیٹی کی جانب سے پہلی چادر پیش کی گئی، اس موقع پر حافظ نقش علی، ناظم، فرقان، مزمل، ریحان، منا بیگ،ذاہد، نعیم چودھری، آریب رحمانی، آشیش، بلبھدردیویدی، شاہ روخ وغیر ہ موجود رہے۔

سید ابراہیم  بتا یا کہ شام 7 بجے کے بعد بادشاہ شاہجہاں کی اصل مزامقدس کو بند کر دیا جائے گا، سید براہیم نے کہا آثا ر قدمہ، سی آئی ایس ایف، پولیس انتظامیہ، ضلع انتظامیہ کے عر س میں مکمل تعاون کیا۔

اُردو میاں پریس کلب (یوتھ) کے سرپرست شبی الحسن کی ہدایت پر قومی صد ر اظہر عمری نے پریس کلب کی طرف سے چادرپوشی کر ملک میں امن چین کی دُعا کی، اس موقع پر سید خاور ہاشمی، عارف تیموری، خالد قریشی، دانش عمری، ڈاکٹر سہیل عمری وغیر ہ خا ص طور پر موجود تھے۔

Recommended