Urdu News

سیب کی کاشتکاری: وادی کشمیرمیں اس سال بمپر فصل کی توقع

سرخ لذیذ کشمیری سیب

وادی کشمیر میں سیب کے کاشتکار خوش ہیں کیونکہ وہ ان علاقوں میں جہاں یہ سیب اگائے جاتے ہیں بھاری برف باری اور معتدل درجہ حرارت کی وجہ سے اس سال سیب کی بمپر فصل کی توقع ہے۔اچھی برفباری کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے کا درجہ حرارت اور وادی میں دیگر سازگار حالات کے نتیجے میں اس سال سیب کی بہت زیادہ فصل ہونے کی امید ہے۔

وادی کشمیر میں 1.25 لاکھ ہیکٹر اراضی میں سیب اگائے جاتے ہیں اور کل پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ جموں وکشمیر کے   محکمہباغبانی کے ڈائریکٹر جنرل، کشمیر، اعجاز احمد بھٹ نے کہا، "برفباری سیب کے لیے ایک اچھا شگون ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ برف باری ہوئی ہے کیونکہ اس سے پیداوار میں مدد ملے گی اور کاشتکاروں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں کہ سیب پر کوئی بیماری  نہ لگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کشمیر وادی میں تمام کیڑے مار ادویات کے نمونے بھی لے رہا ہے تاکہ باغات کو کسی کیڑے مار دوا سے نقصان نہ پہنچے۔سیب کے مقامی کاشتکار مدثر نے بتایا کہ فروری کی برف باری سیبوں کے لیے فائدہ مند ہے اور اگر یہ برف باری نہ ہوتی تو ان کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔انہوں نے ان کی رہنمائی کرنے پر باغبانی کے کردار کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا، "میں محکمہ باغبانی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ہر برف باری کے لیے ایڈوائزری دی۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سال سیب کی بمپر فصل کی پیداوار کے لیے پر امید ہیں۔

Recommended