Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے 46ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے وقع پر ای۔ بل پروسیسنگ سسٹم کا لانچ کیا

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں میں درج فہرست ذاتوں کے لیے قرض اور دیگر فلاحی اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

 

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  نرملا سیتا رمن نے آج  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں 46 ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر، الیکٹرانک بل (ای-بل) پروسیسنگ سسٹم لانچ  کیا، جس کا اعلان مرکزی بجٹ 23۔2022 میں کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FPQO.jpg

 

مہمان خصوصی کے طور پر وزیر خزانہ کے ساتھ  فائننس سیکرٹری  ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن؛ محترمہ سونالی سنگھ، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کی تنظیم کی سربراہ؛ محترمہ دھاریتری پانڈا، ایڈیشنل سی جی اے (پی ایف ایم ایس) اور محترمہ بھارتی داس، پرنسپل سی جی اے (ایم ایچ اے)  بھی سی جی اے اور وزارت خزانہ کے دیگر سینئر معززین کے ساتھ موجود تھے۔

ای۔ بل پروسیسنگ سسٹم پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ  سیتارامن نے کہا کہ یہ وسیع تر شفافیت لانے  اور ادائیگی کے عمل میں  تیزی لانے کے لئے  ’کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل انڈیا ایکو سسٹم‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس سے شفافیت، کارکردگی اور فیس لیس۔ پیپر لیس  ادائیگی سسٹم میں اضافہ ہو گا  اور اس کے تحت  سپلائرر اور ٹھیکیدار اپنے دعوے آن  لائن جمع کراسکیں گے جن کو ریئل ٹائم بنیاد پر  ٹریک کیا جا سکے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی ایس اے سسٹم نے  ایک ’جسٹ ان ٹائم‘ فنڈ ریلیز میکانزم تیار کیا ہے اور اس کو  مرکزی حکومت کے 150 خود مختار اداروں میں نافذ کیا گیا ہے۔ جبکہ پی ایف ایم ایس شفافیت برقرار رکھنے،  ادائیگی میں  تیزی لانے اور آخری استفادہ کنندہ  تک حکومت کی رسائی کے ایک آلے کے طور  ابھر کر سامنے آیا  ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سی جی اے ٹکنالوجی اختیار کرتے ہوئے عوامی مالیات کا بندوبست کر رہا ہے، اس طرح عوام کے پیسے کی چوری کو روک رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ فائدہ  براہ راست شہریوں تک پہنچے۔

اپنے خطاب میں فائننس سکریٹری اور سکریٹری اخراجات ڈاکٹر ٹی وی  سوماناتھن نے کہا کہ ایک طرف تو پی ایف ایم ایس ملک کے مالیاتی منتظمین کے لیے ایک اہم مدد ہے  اور دوسری جانب  یہ بہت  اہم شہریوں پر مرکوز پہل، خصوصی طور پر نیا ای۔ بل سسٹم ہے۔  ڈاکٹر سوماناتھن نے کہا کہ نیا ای۔ بل سسٹم  لگنے والے وقت کو مزید کم کرے گا اور ڈیجیٹل انڈیا اور  کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے   ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں معززین کا استقبال کرتے ہوئے محترمہ  سونالی سنگھ نے گزشتہ برسوں میں  سی جی اے کے ذریعہ  کئے گئے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی جی اے ملک کو نئی  بلندیوں تک  لے جانے کے لیے مسلسل کام کرتا رہے گا۔

ایڈیشنل سی جی اے (پی ایف ایم ایس) محترمہ دھاریتری پانڈانے ای۔ بل سسٹم کے اہم خصوصیات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔ بل سسٹم پائلٹ بنیاد پر مرکزی وزارتوں اور محکموں کے 9 پے اینڈ اکاؤنٹ آفس (پی اے او)  اکاؤنٹس میں شروع کیا جائے گا۔

پرنسپل سی جی اے (ایم ایچ اے)  محترمہ بھارتی داس نے سی جی اے کی جانب سے شکریہ  کی تحری پیش کی۔

Recommended