Urdu News

ریلائنس اور سن مینا بھارت میں بنائیں گے ورلڈ کلاس الیکٹرونک مینوفیکچرنگ ہب

ریلائنس اور سن مینا بھارت میں بنائیں گے ورلڈ کلاس الیکٹرونک مینوفیکچرنگ ہب

1670l کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا ریلائنس

5lجی ڈیٹا سینٹر، کلاوڈ، آئی ٹی پر رہے گا فوکس

Iالیکٹرونک ہارڈ ویئر کے سیکٹر میں’ میک اِن انڈیا‘کو ملے گا فروغ

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ(RIL) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ریلائنس سٹریٹیجک بزنس وینچر لمیٹڈ(RSBVL) اور سن مینا کارپوریشن  نے بھارت میں الیکٹرونک  ہب  بنانے کیلئے ایک جوائنٹ وینچر بنانے کا اعلان کیا ہے۔  سن مینا کی موجودہ بھارتی یونٹ  میں ریلائنس 1670 کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری کرے گا۔جوائنٹ وینچر میں ریلائنس کے ساتھ 50.1 فیصد کی  حصہ داری ہوگی۔  جبکہ  انتظامیہ سن مینا کی موجودہ ٹیم کے  ہاتھوں میں رہےگی۔

جوائنٹ وینچر  ٹیلی مواصلات نیٹ ورکنگ  جیسے 5G، کلاوڈ نفراسٹرکچر، ہائیپر سکیل ڈیٹا سینٹر کو ترجیح دے گا۔ ساتھ ہی ہیلتھ سسٹم،  صنعت اور  دفاع اور ایرو سپیس  جیسی  انڈسٹریز کیلئے ہائی ٹکنالوجی ہارڈ ویئر بنائے گا۔  کمپنی نے اسے وزیراعظم مودی کے ’ میک اِن انڈیا‘ ویزن کے عین مطابق  بتایا ہے۔ جوائنٹ وینچر سن مینا کے موجودہ صارفین کو یہ پہلے کی طرح خدمات   دیتا رہے گا۔  اس کےعلاوہ ایک انتہائی  جدید’ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سینٹر آف  ایکسی لینس‘ بنایا جائے گا، جو بھار  ت میں پروڈکٹ ڈیولیپمنٹ  اور ہارڈ ویئر سٹارٹ ۔ اپ  کے ایکو۔ سسٹم کو بڑھاوا دے گا۔

RSBVL کے پاس جوائنٹ  وینچر یونٹ  میں  50.1% ایکوٹی  حصہ داری  ہوگی جبکہ باقی 49.9% سن  مینا  کے پاس رہے گی۔RSBVL اس  ملکیت کو خاص  طور سے سن مینا کی موجودہ بھارتی  یونٹ میں نئے شیئروں  میں 1,670 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کے ذریعہ حاصل کرےگا۔ اس  سرمایہ کاری   سے سن میناکو  اپنا بزنس بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سبھی پروڈکشن شروع میں چنئی کے سن مینا کے 100 ایکڑ کے احاطہ میں ہونگے۔ مستقبل میں اس کی توسیع بھی کی جاسکے گی۔

 سن مینا کے چیئر مین اور   چیف ایگزیکٹیو آفیسر جورے سالا نے کہا’ ’ ہم بھارت میں  انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کمپنی بنانے  اور ریلائنس کے ساتھ حصہ داری  کو لیکر  بے حد   جوش میں ہیں۔  یہ جوائنٹ وینچر  گھریلو اور ایکسپورٹ  دونوں بازاروں کی ضرورتیں پوری کرے گا اور  حکومت ہند  کی’ میک اِن انڈیا‘ کے لیے  سنگ میل  ثابت ہوگا۔

 ریلائنس  جیو کے ڈائریکٹر  آکاش  انبانی  نے کہا’’  بھارت میں ہائی  ٹیک مینوفیکچرنگ  کی اہم بازار تک پہنچ بنانے کیالیے سن  مینا  کے ساتھ کام کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔ بھارت کی ترقی اور  سلامتی  کے لیے آتم  نربھر ہونا ضروری ہے۔  ٹیلی مواصلات، آئی ٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاوڈ،5 جی، نیو انرجی اور دیگر  صنعتوں کی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ   میں خود انحصاری ضروری ہے کیونکہ ہم ایک نئی ڈیجیٹل معیشت میں آگے بڑھ رہے  ہیں۔ اس  پارٹنر  شپ  کے ذریعہ ہم بھارتی اور عالمی   مانگ کو پورا کرتے ہوئے بھارت میں  انوویشن   اور ذہانت کو  بڑھاوا دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

Recommended