Urdu News

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی کے پرانا قلعہ میں ہیلتھ ہیریٹیج واک میں حصہ لیا

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کی 36ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

 

صحت اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور دیگر سرکردہ شخصیات  نے آج نئی دہلی کے پرانا قلعہ میں ہیلتھ ہیریٹیج واک میں حصہ لیا، جس میں پیدل چلنے کے صحت کے فوائد اور جن اوشدھی جنرک ادویات کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔

 

جن اوشدھی دیوس کی ہفتہ بھر کی تقریبات کے چوتھے دن9 شہروں میں 10 مقامات پر ہیلتھ ہیرٹیج واکس کا انعقاد کیا گیا تاکہ پیدل چل کر ، کچھ جسمانی سرگرمیوں کے ذریعہ  اور جن اوشدھی مراکز پر دستیاب معیاری اور سستی جنرک ادویات کے پیغام کو عام کرکے لوگوں  کی  صحت مندی کے  پیغام کو  عام کیا جا سکے۔

 

فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے یکم مارچ 2022 سے ہفتہ بھرمختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے جن اوشدھی دیوس کی ہفتہ بھرجاری رہنے والی  تقریبات کا آغاز کیا۔ پی ایم بی آئی نے پہلے ہی ملک بھر میں بالترتیب یکم مارچ، 2 مارچ اور 3 مارچ 2022 کو جن اوشدھی سنکلپ یاترا، ماتری شکتی سمان اور جن اوشدھی بال مترا کا اہتمام کیا ہے۔

اس سال یہ پروگرام بھارت کی  آزادی کے  75 سال مکمل ہونے کے موقع پر آزادی  کا امرت مہوتسو کے تحت  منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ بھارت سرکار کی ایک پہل ہے  ، جو ترقی پسند بھارت  کے 75 سال اور اس کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن منانے کے لیے ہے  ۔

Recommended