بھارتی شہریوں کو بچانے کے لیے ’ آپریشن گنگا‘ کے تحت یوکرین کے پڑوسی ممالک سے آج 17 خصوصی پروازیں ملک واپس آئیں ہیں، جن میں 14 سولین پروازیں اور3سی -17آئی اے ایف کی پروازیں شامل ہیں۔ آج دن میں دیرگئے ایک اورسولین پرواز کی آمد متوقع ہے۔
سولین پروازوں نے 3142 افراد کو جب کہ سی -17 پروازوں نے 630 مسافروں کو نکالا۔ اب تک 43 خصوصی سولین پروازوں کے ذریعے 9364 بھارتیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ سی -17کی 7 پروازوں نے اب تک 1428 مسافروں کو نکالا ہے اور 9.7 ٹن امدادی سامان لیکر گئی ہیں ۔ آج کی سولین پروازوں میں بخارست سے 4، کوسیس سے 2، بوداپست سے 4، ژیشوف سے 3 اور سوچاوا سے 2 پروازیں شامل تھیں، جب کہ آئی اے ایف نے بخارست سے 2 اور بوداپست سے ایک پرواز چلائی ۔
کل 11 خصوصی سولین پروازوں سے 2200 سے زیادہ بھارتیوں کو واپس لانے کی توقع ہے، جن میں سے 10 نئی دہلی اور ایک ممبئی میں پہنچے گی۔ 5 پروازیں بوداپست سے، 2 ژیشوف سے اور 4 سوچاوا سے روانہ ہوں گی۔ چار سی -17 طیارے رومانیہ، پولینڈ اور سلوواکیہ کے لیے محوپرواز ہیں، جن کے رات گئے اور کل صبح سویرے پہنچنے کی توقع ہے۔