Urdu News

آپریشن گنگا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 پروازوں میں 3000 ہندوستانیوں کو نکالا گیا

آپریشن گنگا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 پروازوں میں 3000 ہندوستانیوں کو نکالا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے پڑوسی ممالک سے آپریشن گنگا کے تحت 15 پروازوں میں تقریباً 3000 ہندوستانی وطن واپس آئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ابتدائی ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سے تقریباً 18,000 ہندوستانی شہری یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ اس میں کچھ ہندوستانی بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے کیف میں ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ رجسٹر نہیں کیا تھا۔یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ وزارت خارجہ امور کے قائم کردہ کنٹرول روم نے جمعرات کی سہ پہر تک 10,137 کالز اور 7,934 ای میلز کو  نپٹایا گیا۔

آپریشن گنگا کے تحت پروازوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 30 پروازوں میں 6,400 ہندوستانی واپس آئے ہیں جن میں 15 پروازیں بھی شامل ہیں جو پچھلے 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں اتری ہیں۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ 18 پروازیں شیڈول ہیں، جن میں سے کئی پہلے ہی راستے میں ہیں۔ ان میں سے 3IAF C-17 پروازیں ہوں گی۔ دیگر پروازیں ایئر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ اور گو ایئر کی ہیں۔

Recommended