Urdu News

آئی ایس ایس ایف عالمی کپ 2022 میں سات تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا ہندوستان

آئی ایس ایس ایف عالمی کپ 2022

قاہرہ، 8 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی نشانے بازوں نے پیر کو قاہرہ مصر میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ 2022 کے آخری دن دو تمغے جیتے۔ ہندوستانی ٹیم کل سات تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہی جس میں چار سونے، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔

ناروے تین طلائی، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ فرانس تین طلائی تمغوں کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے آخری ایونٹ میں ریدم سانگوان اور انیش بھانوالا نے تھائی لینڈ کے خلاف 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مکسڈ ٹیم گولڈ میڈل میچ 17-7 سے ہرا کر جیت حاصل کی۔

اس سے پہلے دن میں، گرپریت سنگھ، انیش بھانوالا اور بھاویش شیخاوت کی ہندوستانی تینوں مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم ایونٹ کے گولڈ میڈل میچ میں جرمنی سے 7-17 سے ہار گئی۔

اتوار کو خواتین کی 25 میٹر پسٹل ٹیم مقابلے کے فائنل میں ہندوستان نے سنگاپور کو 17-13 سے شکست دے کر آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2022 کا تیسرا طلائی تمغہ جیتا۔

Recommended