مرکزی حکومت نے 11 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کے لئے کنیہ شکشا پرویش اتسو مہم شروع کی ہے۔ اس سے ان لڑکیوں کو فائدہ ہوگا جنہوں نے کورونا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اسکول چھوڑ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اس مہم کو ایک مثالی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنائے گی۔
مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی اسمرتی ایرانی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "ایک مثالی کوشش جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زیادہ لڑکیاں تعلیم سے آراستہ ہوں! آئیے ہم سب مل کر ایک قوم بن کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے وزارت تعلیم اور یونیسیف کے ساتھ مل کر لڑکیوں کو باقاعدہ تعلیم/یا ہنر مندی کے نظام کی طرف اسکول واپس لانے کے لئے دہلی میں ایک بے مثال مہم 'کنیہ شکشا پرویش اتسو' کا آغاز کیا۔