Urdu News

روسی حملے میں یوکرین کے 202 اسکول، 34 اسپتال تباہ ، زیلنسکی کی برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب

زیلنسکی کی برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملے میں 202 سے زائد اسکول اور 34 اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 سے زائد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو تقریباً 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے خارکیف میں ایک روسی میجر جنرل کو مار گرایا ہے۔

روس۔ یوکرین جنگ کے درمیان یوکرین کے صدر زیلنسکی آج برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ ورچوئلی  ہاؤس آف کامنس کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران وہ یوکرین کے لیے اسلحہ اور نو فلائی زون کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

روس نے یوکرین میں کئی فوجی اڈوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فضائی حملے میں یوکرین کے 26 فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی فائرنگ سے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں  جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے ریڈیئشن کی اطلاع نہیں ہے۔

جنگ کے 13ویں دن یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خارکیف میں ایک روسی جنرل کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان کی شناخت میجر جنرل وٹالی گیراسیموف کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم روس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس وقت کیف کے علاقے ایرپین میں لڑائی جاری ہے۔ ماکاروف، گوسٹومیل اضلاع پر بمباری کی جا رہی ہے۔واسلکوف، بلاتسرکوا، گوسٹومیل، یوزین میں مسلسل خطرے کے الارم اورسائرن بجا رہے ہیں۔ آج صبح کھیرسون میں دھماکوں کی زوردار آواز آئی اور جیتومیر میں آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

Recommended