Urdu News

پاکستانی لڑکی عاصمہ شفیق کو ہندوستان نے کیف سےنکالا محفوط ، مودی کے بارے میں کہی یہ بڑی بات

پاکستانی لڑکی عاصمہ شفیق کو ہندوستان نے کیف سےنکالا محفوط

کیو، 9 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

روسی حملے سے دہل رہے یوکرین کے حالات نے رشتوں کی نئی عبارت لکھنی شروع کر دی ہے۔ یوکرین میں روسی توپوں اور گولوں کی بارش کے درمیان مقامی باشندوں کے ساتھ دوسرے ممالک کے لوگ اپنی جان بچا کر بھاگ رہے ہیں۔

اپنے شہریوں کو بچانے کی مہم میں مصروف ہندوستان نے اب تک دوسرے ممالک کے بہت سے لوگوں کو بحفاظت باہر نکلنے میں مدد کی ہے۔ بھارت نے کیف میں پھنسی پاکستان کی عاصمہ شفیق کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیو میں کافی مشکلوں میں پھنسی رہی پاکستان کی اس لڑکی نے مدد کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور کیف میں ہندوستانی سفارتخانہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی حکام کی کوششوں اور مدد سے وہ بحفاظت کیف سے اپنی نئی منزل کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت مغربی یوکرین کے راستے پر ہیں۔

Recommended