Urdu News

اسمبلی انتخابات: چار ریاستوں میں کھلا کمل،پنجاب میں اے اے پی کی سونامی

چارریاستوں میں کھلا کمل،پنجاب میں اے اے پی کی سونامی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بار پھر زبردست کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف سب سے پرانی پارٹی کانگریس کی کار کردگی پانچوں ریاستوں میں مایوس کن رہی۔سب سے زیادہ نقصان کانگریس کو پنجاب میں ہوا جہاں پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود محض 18سیٹوں تک ہی سمٹ گئی۔اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا اسمبلی انتخابات میں  بی جے پی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں دوسری بار اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والی پارٹی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے زبر دست سونامی مچائی اور تمام پارٹیوں کا کلین سوئپ کر دیا۔ منی پور میں ایک سیٹ کے انتخابی نتائج جنتا دل یونائیٹڈ کے حق میں گئے ہیں۔اترپردیش کی 403، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پوری کی 60 اور گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج   ووٹ شماری میں   بی جے پی کو اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ منی پور اور گوا میں بھی   زبر دست کامیابی ملی ہے۔

خبر لکھے جانے تک  اتر پردیش کی 403 سیٹوں میں سے بی جے پی 274، ایس پی 124 اورکانگریس دو اور بی ایس پی ایک سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔جب کہ پنجاب میں 117سیٹوں میں 92سیٹوں پر عام آدمی پارٹی جبکہ 18سیٹوں پر کانگریس اور دو سیٹیں بی جے پی کو ملی ہیں اسی طرح،گوا میں چالیس سیٹوں میں بیس پر بی جے پی اور بارہ پر کانگریس اور دو سیٹیں عام آدمی پارٹی اور دو ٹی ایم سی کے کھاتے میں گئی ہیں اترا کھنڈ کی 70 سیٹوں میں 48پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 18پر کانگریس کو جیت ملی ہے اسی طرح منی پور کی 60سیٹوں میں 32پر بی جے پی نے  قبضہ کیا ہے جب کہ محض پانچ سیٹوں پر ہی کانگریس کوکامیابی ملی ہے جب کہ 23سیٹیں دیگر پارٹیوں کے کھاتے میں گئی ہیں۔

Recommended