قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)، 2020، پیرا 6.17 میں گنجائش فراہم کرتی ہے کہ وزارت دفاع کی سرپرستی کے تحت ریاستی سرکاریں اپنے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں این سی سی ونگس کھولنے کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہیں جن میں قبائل کے اکثریت والے علاقوں میں قائم ونگس بھی شامل ہوں۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ان اسکولوں میں نویں- دسویں کلاسوں میں این سی سی کو ایک اختیاری سبجیکٹ کے طور پر پیشکش کرتاہے جو این سی سی کی پیشکش کرتے ہیں اور ان کا انتظام وزارت دفاع کے تحت این سی سی کی ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ این سی سی کی تربیت ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیالیہ سمیتی میں بھی ، وزارت دفاع کے این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل کے ذریعے جاری کردہ گنجائشوں اور پالیسیوں کے مطابق فراہم بھی کی جاتی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔