Urdu News

بلوچ نیشنل موومنٹ پاکستان کے مظالم کے خلاف برطانیہ اورجنوبی کوریا میں کرے گا احتجاج

بلوچ نیشنل موومنٹ پاکستان کے مظالم کے خلاف برطانیہ اورجنوبی کوریا میں کرے گا احتجاج

 اسلام آباد، 17مارچ

بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش میں، پاکستانی سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ برطانیہ اور جنوبی کوریا کے شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے والی ہے۔  بلوچ نیشنل موومنٹ کے مختلف زونز عالمی سطح پر احتجاجی مہم کے تحت عالمی سطح پر احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  یہ مظاہرے لندن اور جنوبی کوریا کے بوسان سمیت بڑے شہروں میں ہوں گے۔ ٹویٹر پر، بی این ایم نے اعلان کیا کہ بلوچستان پر غیر قانونی قبضے کے خلاف 27 مارچ کو لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ 

مزید برآں، بی این ایم نے تمام بلوچوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثنا، بی این ایم نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ یہ احتجاج 27 مارچ کو بوسان کے بِف اسکوائر میں ہوگا۔ ایک پریس ریلیز میں،  بلوچستان  نیشنل موورمنٹ کے مرکزی ترجمان نے انکشاف کیا کہ پارٹی کی موجودہ عالمی بیداری مہم بنیادی طور پر بلوچستان میں بلوچ "نسل کشی" اور پاکستانی ریاست کے "مظالم" پر مرکوز ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں، بی این ایم نے جرمنی کے بیلفیلڈ، ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے ساتھ ساتھ بوسان میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔

 جرمنی میں بلوچستانیوں نے مظاہرہ کیا۔ جرمنی کے برلن گیٹ کے سامنے سینکڑوں بلوچ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت پاکستان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق، مظاہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی قیادت والی حکومت اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو فرضی مقابلوں میں مار رہی ہیں۔

Recommended