Urdu News

ہولی اسپیشل: ہولی کے یہ گانے آج بھی مشہور ہیں، جھومنے پر کردیتے ہیں مجبور

ہولی اسپیشل: ہولی کے یہ گانے آج بھی مشہور ہیں، جھومنے پر کردیتے ہیں مجبور

رنگوں کا تہوار ہولی ہندوستان کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے اور یہ تہوار تب ادھوراسا لگتا ہے جب اس میں فلمی گانوں کا مزہ نہ ہو۔ بالی ووڈ کے یہ چند گانے ہر بار ہولی کی ہلچل میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رنگ برسے بھیگے چنروالی (سلسلہ)

سال1981 میں امیتابھ بچن، ریکھا، جیا پردا اور سنجیو کمار اسٹارر فلم سلسلہ کاگانا 'رنگ برسے بھیگے چنروالی' کے بغیر  ہولی کا تہوارادھورا لگتا ہے۔ اس گانے کو آج بھی سامعین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن کی خوبصورت آواز میں گایا گیا یہ گانا ہر سال ہولی آتے ہی نوجوانوں کے لبوں پر چڑھ جاتا ہے۔ گانا ہری ونش رائے بچن نے لکھا تھا اور موسیقی شیو ہری نے دی تھی۔

ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں… (شعلے)

 امیتابھ بچن، ہیما مالنی، دھرمیندر، جیا بچن کی اداکاری والی فلمشعلے کا گانا’ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں‘کے بغیر ہولی کے رنگ کچھ پھیکے سے لگتے ہیں۔ نوجوان دلوں کے ترانوں کو چھیڑتا، یہ گیت جب بھی ہولی کے موقع پرسنا ئی دیتا ہے تو ہر کسی کو اپنے اختلافات بھلا کر ہولی کھیلنے پر مجبور کرتا ہے۔ فلم شعلے میں ہولی کا یہ گانا کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا تھا اور اس کی موسیقی آر ڈی برمن نے دی تھی۔

انگ سے انگ لگانا سجن… (ڈر)

شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول کی شاندار پرفارمنس سے مزین، فلم کا گانا 'انگ سے انگ لگانا سجن' آج بھی سنتے ہی نوجوانوں کے دلوں پرخمار چھا جاتا ہے۔ اس گانے کو الکا یاگنک، ونود راتھوڑ اور سدیش بھوسلے نے گایا تھا۔

ہولی کھیلے رگھوویرا… (باغبان)

 ہولی کے گیتوں کی بات ہو اور  فلم باغبان کے گانے 'ہولی کھیلے رگھوویرا' کا ذکر نہ آئے تو ہولی تھوڑی ادھوری ہی لگے  گی۔ ہیما مالنی اور امیتابھ بچن پر فلمایا گیا ہولی کا یہ گانا ہر کسی کوجھومنے پر مجبور کرتا ہے، چاہے وہ بچے ہوں یا جوان یا بوڑھے۔ الکا یاگنک، سکھویندر سنگھ، ادت نارائن اور امیتابھ بچن نے 2003 کی فلم کا گانا 'ہولی کھیلے رگھوویرا' گایا ہے۔

بلم پچکاری… (یہ جوانی ہے دیوانی)

ہولی میں محبت کرنے والوں کی دھڑکنوں میں اضافہ کرنے والا یہ گانا ہولی کے موقع پر اکثر سننے کو ملتا ہے، جس سے نوجوانوں بالخصوص محبت کرنے والوں کو بہت جوش ملتا ہے۔ وشال ددلانی اور شلملی کھولگڑے کی آواز میں گایا گیا یہ خوبصورت گانا کافی مشہور ہے۔

Recommended