Urdu News

ہندوستان چائے کی برآمد کے لیے متبادل منڈیوں کی تلاش میں

ہندوستان چائے کی برآمد کے لیے متبادل منڈیوں کی تلاش میں

یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہندوستان عراق، سعودی عرب، امریکہ، جاپان اور تیونس جیسے چائے کے لیے متبادل برآمدی منڈی تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان میں سے کچھ ممالک میں خریداروں کے ساتھ ورچوئل موڈ میں ملاقاتیں کی جا رہی ہیں جس میں  وہاں موجود سفارتی مشنز کی مدد  لی جارہی ہے۔

باقی ممالک کے لیے بھی اسی طرح کے اجلاسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔"حکومت چائے کی برآمدات پر روس-یوکرین جنگ کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔ایک سینئر سرکاری اہلکار نے   ایم این اینکو بتایا، "اس طریقے سے برآمدی مقامات کو پھیلانے سے نہ صرف موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ہندوستانی چائے کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کی بنیاد بھی پڑے گی۔ ٹیبورڈ نے پہلے ہی روس اور دولت مشترکہ کے آزاد ریاستوں ممالک کو چائے کے بڑے برآمد کنندگان کے ساتھ ان کے تحفظات سننے اور ان کی حمایت کے طریقوں پر غور کرنے کے لیے میٹنگیں کی ہیں۔

برآمد کنندگان نے چین میں چنگ ڈاؤ روٹ کے ذریعے سی آئی ایس ممالک کو برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو ماضی میں استعمال ہوتا تھا۔"روس جانے والے تمام روایتی راستوں کو روک دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے برآمد کنندگان نے چین کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔یہ راستہ بہت پہلے استعمال کیا گیا تھا لیکن رسد کے مسائل کی وجہ سے، اسے نہیں لیا گیا تھا۔" تاہم، یہ ایک زمینی راستہ ہے اور بہت زیادہ فاصلہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔ راستے (شمالی چین سے روس تک( کو دوبارہ قائم کرنے میں بھی وقت لگے گا۔ایک اور اہلکار نے کہا۔"لیکن اسے آزمانا بہتر ہے کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ تنازعہ کب تک چلے گا۔

Recommended