Urdu News

پاکستان: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران سمیت 5 افراد پرعائد کیا جرمانہ، جانئے کیسے آسان نہیں ہے عمران خان کے لیے پاکستان سیاست میں بنے رہنا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جلسے سے خطاب کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر 5 افراد پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد  کیا ہے۔

ای سی پی کے ترجمان ہارون شنواری کے مطابق سوات کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے یہ جرمانہ وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ کچھ وفاقی اور صوبائی وزراکی جانب سے 16 مارچ کو وادی سوات میں ایک عوامی اجتماع میں کمیشن کی جانب سے وارننگ کے باوجود خطاب کرنے کے بعد عائد کیا۔

جن دیگر افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، مراد سعید، وفاقی وزیر مواصلات اور علاقے کے ایم این اے اور صوبائی وزراڈاکٹر امجد علی اور محب اللہ شامل ہیں۔ای سی پی کی جانب سے  منع کرنے کے نوٹس کے باوجود وزیراعظم نے ریلی سے خطاب کیا تھا۔

Recommended