Urdu News

جموں و کشمیر: نوجوانوں کو بارہمولہ میں فوج کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی

جموں و کشمیر: نوجوانوں کو بارہمولہ میں فوج کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی

شمالی کشمیر میں مقیم فوج کی 29 آر آر نے تعلیم اور کھیلوں کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک اعزازی پروگرام کا اہتمام کیا،اور اس دوران پٹن اور پلہالن علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ایک غیر رسمی بات چیت بھی کی۔ یہ تقریب جی ڈی سی پٹن میں منعقد کی گئی تھی۔اس دوران فوج کے افسران نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والے نوجوان اس علاقے کے رول ماڈل ہیں اور عوام کے لیے ایک تحریک ہیں جنہوں نے تشدد سے پرہیز کیا، اپنی کامیابی کی طرف دھیان دیااور ترقی کی راہ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

یہ تقریب فوج اور عوام کے رشتوں کو ایک اور مضبوطی فراہم کرے گی۔نمایندیکے مطابق اس عظیم الشان تقریب میں 150 افراد پر مشتمل سامعین نے شرکت کی جنہیں فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران کے علاوہ عام علاقہ کی سرکردہ سول شخصیات کی موجودگی نے خوش آمدید کہا۔

اس طرح کی تقریب نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے والوں کے ساتھ اپنی شناخت ظاہر کرنے کا ایک راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے اس علاقے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے جس شعبے میں پچھلے دو ماہ سے اچھی کارکردگی دکھائی تھی، انہیں انعام سے نوازا گیا، اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

Recommended