Urdu News

پیٹرول اور ڈیزل لگاتار دوسرے روز بھی ہوا مہنگا، جانیں کیا ہے قیمت؟

پیٹرول اور ڈیزل لگاتار دوسرے روز بھی ہوا مہنگا

پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر تک کا ہوا اضافہ

نئی دہلی، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 یوکرین روس بحران کے درمیان عام آدمی کو مسلسل دوسرے روز بھی مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 85 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ بدھ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.01 روپے فی لیٹر ہو گئی، جب کہ ڈیزل کی قیمت 88.27 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.85 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 106.34 روپے فی لیٹر، جب کہ ڈیزل کی قیمت 91.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.95 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال 4 نومبر سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین روس بحران کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن برینٹ کروڈ 117.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ ڈبلیو ٹی ا?ئی کروڈ 111.76 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

Recommended