Urdu News

فوج کے سربراہ نے ڈوگرہ رجمنٹ کے دستوں کو صدر کا پرچم پیش کیا

ہندستانی بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے

 نئی دہلی،24 مارچ 2022/

ہندستانی  بری فوج کے سربراہ  جنرل ایم ایم  نرونے  نے 24 مارچ 2022 کو  اترپردیش میں فیض آباد  کے ڈوگرہ رجمنٹ سینٹر میں منعقدہ ایک  روایتی  پرچم  پیش کش پریڈ کے دوران  ڈوگرہ رجمنٹ کی دو بٹالینوں یعنی کہ  20 ڈوگرہ اور 21 ڈوگرہ کو   معروف  ’’صدر کے ذریعہ   دیئے گئے پرچم  پیش کئے۔

صدر کا پرچم پیش کرنے کے دوران منعقدہ پریڈ کو  جنرل این سی وج  (سبکدوش) سابق فوجی سربراہ اور ڈوگرہ رجمنٹ کے  ماند کرنل ، جنوبی کمان اور وسطی کمان کے فوجی کمانڈروں کے ساتھ  بڑی تعداد میں فوج   کی خدمت میں اور سبکدوش کارکنان نے بھی دیکھا۔ پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد فوج کے سربراہ نے فوج کارروائیوں   کے تمام  شعبوں میں  ڈوگرہ رجمنٹ کی مالا مال روایتوں کی  ستائش کی جس میں  آپریشن  ، انتظام اور تربیت  ، کھیل سرگرمیوں میں   حصہ لینا بھی شامل ہے۔  فوج کے سربراہ نے کم کم وقت میں قابل ذکر  اور اہم  مظاہرہ کرنے کے لئے  نوتشکیل اکائیوں کی بھی ستائش کی  ا ور تمام رینکوں کو بھی فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کے لئے  نیک خواہشات پیش کیں۔

Recommended