نئی دہلی، 25 مارچ 2022: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 25 مارچ، 2022 کو آئی این ایس ولسورا کو باوقار پریسیڈینٹس کلر عطا کیے۔ ’نشان ادھیکاری ‘ لیفٹیننٹ ارون سنگھ سامبیال نے ایک دلکش پریڈ میں یونٹ کی طرف سے پریسیڈینٹس کلر حاصل کیے۔ یونٹ کے 150 افراد نے صدر جمہوریہ ہند کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی این ایس ولسورا کے 800 سے زیادہ افسران نے بھارتی بحریہ کے بینڈ کی دھنوں پر فخریہ انداز میں مارچ کیا جو اپنے رسمی لباس میں قابل دید تھا۔
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت ، ایڈمیرل آر ہری کمار، بحریہ کے سربراہ، وائس ایڈمیرل ایم اے ہامپی ہولی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، جنوبی بحری کمان اور دیگر سینئر، سول اور فوجی شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔
پریسیڈنٹس کلر کسی فوجی یونٹ کو ملک کے تئیں اس کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں جو اُس نے امن اور جنگ دونوں کے طرح کے عہد میں انجام دی ہوتی ہیں عطا کیے جاتے ہیں۔ بھارتی بحریہ پہلی ایسی بھارتی مسلح فوج ہے جسے 27 مئی ، 1951 کو ڈاکٹر راجیندر پرساد نے پریسیڈینٹس کلر عطا کیے تھے۔
آئی این ایس ولسورا کی وراثت 1942 میں شروع ہوئی تھی جب دوسری جنگ عظیم کے دوران شاہی بھارتی بحریہ کی فائر کرنے کی طاقت میں اضافے کے لیے تارپیڈو تربیتی مرکز کی تشکیل ضروری ہو گئی تھی۔ بھارت کے ایک جمہوری ملک بننے کے بعد یکم جولائی 1950 کو اس یونٹ کا نام بدل کر آئی این ایس ولسورا رکھ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد آئی این ایس ولسورا نے پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت کا ایک مرکز بن گیا اور بھارتی بحریہ کی جدیدکاری کے منصوبوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر پیش رفت کرنے لگا۔
بھارتی بحریہ کے افسران اور ملاحوں کو درکار ہنرمندی سے لیس کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ تاکہ اطلاعاتی ٹکنالوجی میں پیش رفت کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھتے ہوئے پیچیدہ ہوتے ہوئے ہتھیار اور الیکٹرانک نظام کی جنگی صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کی یقین دہانی کی جا سکے۔ یہ یونٹ تربیتی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے ذریعے جدید اور اعلیٰ ٹکنالوجی کی کوالٹی تربیت فراہم کرتا ہے۔ مصنوعی ذہانت قائم کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر اعداد و شمار اور میڈیم وولٹیج لیب جدید ٹکنالوجی، تربیتی افسران اور ملاحوں کے لیے تکنیکی مہارت اس کا تجسس ایک مثال ہے۔ مجموعی طور پر یہ مرکز 262 سے زیادہ کورسز ہر سال فراہم کرتا ہے اور اس میں 750 سے زیادہ افسران اور 4200 ملاح سالانہ طور پر تربیت حاصل کرتے ہیں۔ آئی این ایس ولسورا ہماری غیرملکی دوست بحریاؤں کے لیے ترجیحی تربیتی مرکز بھی بن کر ابھرا ہے۔ 15غیر ملکی دوستانہ دریاؤں کے 1800 تربیت پانے والے افراد کو ابھی تک اس عمدہ ادارے سے تربیت حاصل ہو چکی ہے۔
سوراشٹر خطے میں سماجی طور پر رسائی حاصل کرنے کے حصے کے طور پر آئی این ایس ولسورا نے بہبود کے بہت سے اقدامات شروع کیے ہیں۔ بحریہ کے موڈا گاؤں کی تعمیر نو جو 2001 کے تباہ کن زلزلے کے بعد کی گئی تھی سماجی خدمات کے تئیں ایک قابل ستائش کوشش تھی۔ ستمبر 2021 میں جام نگر میں سیلاب کے دروان بزرگوں خواتین اور بچوں سمیت 400 سے زیادہ شہریوں کو آئی این ایس ولسورا کی ٹیم نے بچایا تھا۔
اس اہم موقعے پر صدر جمہوریہ ہند نے آئی این ایس ولسورا کے افسران اور ملاحوں کو مبارکباد دی اور ہماری سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے خود کو وقف کر دینے کو سراہا۔ انہوں نے آئی این ایس ولسورا کے ماضی اور موجودہ دور کے عملے کو مبارکباد دی جس نے پچھلے 79 سال تک ملک کے لیے خدمات انجام دیں۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے مقاصد کو پورا کرنے کے تئیں یونٹ کی لگاتار کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے بھارتی بحریہ کے بحر ہند کے خطے میں ترجیحی سکیورٹی شراکت دار کے طور پر بھارتی بحریہ کے رول کو اجاگر کیا اور بھارتی بحریہ سے زور دے کر کہا کہ وہ ملک کے لیے اپنی بے لوث اور خود کو وقف کر دینے والی خدمات انجام دیتی رہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے اس موقعے کی یاد میں ایک خصوصی ڈاک کوور بھی جاری کیا۔ پریسیڈینٹ کلر آئی این ایس ولسورا کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
***