Urdu News

وزارت دفاع نے نئے تعلیمی سال سے پارٹنرشپ موڈ میں 21 نئے سینک اسکولوں کی منظوری دی

وزارت دفاع نے نئے تعلیمی سال سے پارٹنرشپ موڈ میں 21 نئے سینک اسکولوں کی منظوری دی

وزارت دفاع نے   این جی او، نجی اسکولوں،ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت میں 21 نئے سینک اسکولوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکول پارٹنرشپ موڈ میں ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے حکومت کے اقدام کے ابتدائی دور میں قائم کیے جائیں گے۔ وہ موجودہ سینک اسکولوں سے الگ ہوں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے وژن کے پیچھے کا مقصد طلبا کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کو آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بہتر بنا کر قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان اسکولوں میں سے 17 براؤن فیلڈ چلانے والے اسکول ہیں اور 4 گرین فیلڈ اسکول ہیں جو جلد ہی کام کرنے والے ہیں۔ جب کہ این جی اوز/ٹرسٹ/سوسائٹی کے پاس 12 منظور شدہ نئے اسکولوں کا حصہ ہے، 6 پرائیویٹ اسکول اور 3 ریاستی حکومت کے ملکیت والے اسکول ایسے منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست میں جگہ پاتے ہیں۔

موجودہ سینک اسکولوں کے برعکس جو خالصتاً رہائشی نوعیت کے ہیں، 7 نئے سینک اسکول ڈے اسکول ہیں اور ایسے 14 نئے منظور شدہ اسکولوں میں رہائشی انتظامات ہیں۔یہ نئے سینک اسکولس، متعلقہ تعلیمی بورڈز سے اپنی وابستگی کے علاوہ، سینک اسکولس سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کی طرف سے تجویز کردہ شراکت داری میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ نصاب کے علاوہ، وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔ ان اسکولوں کے چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات www.sainikschool.ncog.gov.inپر دستیاب ہیں۔ خواہشمند طلباء اور والدین کو ویب پورٹل پر جانے اور اس نئے موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جاتی ہے۔

Recommended