Urdu News

خلیج بنگال کو رابطے، خوشحالی، سلامتی کا پل بنایا جانا چاہیے: وزیر اعظم مودی

خلیج بنگال کو رابطے، خوشحالی، سلامتی کا پل بنایا جانا چاہیے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 30 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز خلیج بنگال کے ممالک کے  گروپ بمسٹک کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیبمسٹک کے موسمیاتی اور آب وہوا  مرکز کے ساتھ ساتھ بمسٹک سکریٹریٹ کے آپریشنل بجٹ کے لیے بالترتیب 30لاکھ اور 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

ہندوستان کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آفات سے تحفظ اور بچاو کے لیے موسم اور آب و ہوا کے مرکز کے طور پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہبمسٹک سکریٹریٹ کی صلاحیتوں کو ہماری ضرورت کے مطابق بڑھایاجاناضروری ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج جب ہمارا خطہ صحت اور اقتصادی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ہمارے درمیان یکجہتی اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں مل کر خلیج بنگال کو رابطے، خوشحالی اور سلامتی کا پل بنانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کورونا وبا کے چیلنجز اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے بمسٹک ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باہمی کاروبار کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہبمسٹک ایف ٹی اے کی تجویز پر جلد پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے ممالک کے تاجروں اور اسٹارٹ اپس کے درمیان تبادلے کو بھی بڑھانا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں تجارتی سہولت کاری کے میدان میں بھی بین الاقوامی معیارات کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Recommended