Urdu News

جل جیون مشن کے لئے 23-2022ء کے بجٹ میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے

جل جیون مشن

 

نئی دہلی:30؍مارچ2022:

چھ ریاستوں،یعنی اروناچل پردیش، منی پور،میگھالیہ، سکم ، تریپورہ اور ہماچل پردیش نے جل جیون مشن (جے جے ایم)کے تحت 22-2021ء کے لئےکارکردگی ترغیبی گرانٹ کی اہلیت حاصل کی ہے، تاکہ ہر گھر جل 2024ء تک ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس  ضمن میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کارکردگی ترغیب کے طورپر جن ریاستوں کے لئے 1982کروڑ روپے منظور کئے ہیں، ان میں اروناچل پردیش کو 542کروڑ روپے حاصل ہوئے، منی پور کو 120کروڑ، میگھالیہ کو 400 کروڑ، سکم کو 70 کروڑ، تریپورہ کو 100کروڑ اور ہماچل پردیش کو 750کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

جل جیون مشن کے تحت کارکردگی ترغیبی گرانٹ کے التزام نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ پیدا کیا ہے، جو اس مشن کے تحت فوری عمل آوری اور یقینی طورپر پانی کی سپلائی میں مددگار ثابت ہوگا۔ مشن کا ہدف 2024ء تک ہر دیہی گھر میں گھریلو نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرانا ہے۔

پچھلے دو برسو ں میں کووڈ-19وباء اور اس کے نتیجے میں نافذ لاک ڈاؤن اور رُکاوٹ کے باوجود جل جیون مشن پر عمل آوری حسب معمول جاری ہے اور مالی سال کے دوران 2.05کروڑ سے زیادہ دیہی خاندانوں کو نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرایا گیا ہے۔موجودہ وقت میں انڈمان و نکوبار جزائر ، دادر اینڈ نگر حویلی اور دمن و دیو ، گوا، ہریانہ،  پڈوچیری اور تلنگانہ’ہر گھر جل‘ ریاست؍مرکز کے زیر انتظام ریاست بن چکے ہیں اور ملک کے 106اضلاع اور 1.44لاکھ گاؤں میں ہر گھر میں نل سے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔

15اگست 2019ء کو جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سے اب تک 6.10کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرایا جاچکا ہے۔ اس طرح ملک بھر میں دیہی گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی 3.23کروڑ (17فیصد)سے بڑھ کر 9.34کروڑ (48.3فیصد)سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جل جیون مشن کے لئے 23-2022ء کے بجٹ میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے اور اب اسے بڑھا کر 60,000کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ اس طرح کے پیمانے پر پانی کے سپلائی کا منصوبہ بنانے اور تیار کرنے کے لئے  اور آگے کی سرگرمیوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز کا جائزہ لینے کی غرض سے 23 فروری 2022ء کو بجٹ کے بعد ایک ویبنار منعقد کیا گیا تھا، جس میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی اور جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت ، وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور صنعت ، تعلیمی اداروں، شہری سماج  اور واش (ڈبلیو اے ایس ایچ)کے ماہرین نے عمل آوری میں تیزی لانے کے طریقوں پر اپنے خیالات ؍مشورے ساجھا کئے۔ منصوبہ بند کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مرکزی وزیر ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں، ساتھ ہی کام میں تیزی لانے کے لئے ریاستوں کےساتھ صلاح و مشورہ بھی کررہے ہیں۔ جناب شیخاوت کی صدارت میں تین عدد علاقائی اجلاس حال ہی میں فروری اور مارچ کے مہینوں میں مختلف علاقوں میں منعقد کئے گئے، تاکہ ان چیلنجوں کا اگر کوئی ہو تو حل نکالا جاسکے ۔ ساتھ ہی ان اجلاسوں کا مقصد ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو جے جے ایم کی غیر مرکوزیت ، کمیونٹی پرمبنی انتظام اور مانگ پر مبنی پروگرام کی تکمیل پر توجہ مبذول کرانے کےلئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔عمل آوری میں مختلف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ صلاح و مشورہ بھی کیا جارہا ہے۔

ہماچل پردیش سرکار دیہی گھروں میں نل کے پانی کی یقینی سپلائی کے ہدف کو مکمل کرنے کےلئے گاؤں کی سطح پر منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ اس پر عمل آوری بھی کررہی ہے۔شمال مشرقی ریاستوں نے پہاڑی علاقوں اور جنگلات کے علاقوں کے باوجود جے جے ایم کو نہ صرف رفتار دی ہے، بلکہ اسے معیاری طریقے سے نافذ بھی کیا ہے۔شمال مشرق کی5 ریاستوں نے کارکردگی ترغیبی گرانٹ کے لئے اہلیت حاصل کی ہے۔ مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے عمل آوری میں تیزی لانے کے لئے کئی تجزیاتی میٹنگیں اور شمال مشرقی ریاستوں کے دورے کرچکے ہیں۔قومی جل جیون مشن نے ان ریاستوں کو بہتر منصوبہ سازی کرنے اور اسے تیزی کے ساتھ نافذ کرنے میں مدد کے لئے کثیر موضوعاتی ٹیم بھیجی ہے۔

Recommended