Urdu News

کمرشیل ایل پی جی سیلنڈر 250روپے ہوا مہنگا،19کلو کا سلینڈر کی قیمت2253روپے

کمرشیل ایل پی جی سیلنڈر 250روپے ہوا مہنگا

نئی دہلی،یکم اپریل(انڈیا نیرٹیو)

پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کمپنیوں نے جمعہ کو19کلو گرام والے کمرشیل رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اب یہ سلینڈر راجدھانی دہلی میں 2253روپے میں ملے گا۔ گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کے اضافے کے بعد یہی سلنڈر اب کولکاتا میں 2351 روپے، ممبئی میں 2205 روپے اور چنئی میں 2406 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ 2022 کو حکومت نے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 105 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ جبکہ 22 مارچ کو جب حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا تو اسے 9 روپے سستا کر دیا گیا تھا۔

ایندھن کمپنیوں نے بھلے ہی یکم اپریل سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کی ہو لیکن 10 دن پہلے یعنی 22 مارچ کو عوام کے گھروں کا بجٹ بگڑ گیا تھا۔ تب ایندھن کمپنیوں نے گھروں میں استعمال ہونے والے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میں سرخ رنگ کے ان سلنڈروں کی قیمت 949.50 تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے 6 اکتوبر 2021 کو ان کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی اور گیس سلنڈر کے دام 899.50 روپے تھے۔

خیال رہے کہ کمرشیل یعنی تجارتی سلنڈر کا حلوائی اور ریستوراں وغیرہ میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایسے میں 250 روپے کے اس اضافے کی وجہ سے ان کا ماہانہ بجٹ خراب ہونے والا ہے۔ دوسری جانب آنے والے مہینوں میں شادیوں کے دوران ان کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، لہذا کیٹرنگ سروس والے بھی اس کی وجہ سے اپنی خدمات کے لئے زیادہ دام وصول کر سکتے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کا اثر آخر میں عام آدمی پر ہی پڑنا ہے۔

Recommended