Urdu News

رمضان المبارک کی آمد آمد

گل گلشن

گل گلشن،   ممبئی

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔رحمتوں برکتوں کی زبردست آفر  شروع ہونے والی ہے۔ تیاری کرلیں۔ اس ماہ مبارک میں اللّه تعالیٰ کی رحمتیں لوٹنی ہیں۔

ماہ رمضان کا اہم ترین تحفہ دعا ہے قرآن مجید میں رمضان المبارک کے احکام و فضائل کو بیان کرتے ہوئے درمیان میں دعا کا ذکر آجاتا ہے کیوں کہ اس ماہ مبارک میں دعاؤں کا اہتمام بےحد ضروری ہے اس ماہ مبارک میں دعائیں بہت جلدی قبول ہوتی ہیں۔

اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے حبیب! جب میرے بندے آپ سے میری نسبت سوال کریں تو بتا دیا کریں کہ میں نزدیک ہوں میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے بس انہیں چاہیے کہ میری فرمانبرداری اختیار کریں اور مجھ پر پختہ یقین رکھیں تاکہ وہ راہ فلاح  پالیں۔  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان اور دعا میں انتہائی گہرا ربط پایا جاتا ہے۔دعا کی مقبولیت کے قیمتی  ترین لمحات اسی ماہ میں رکھے گئے ہیں۔

رمضان کا مہینہ ہے  جس میں قرآن اترا۔ لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی کا مہینہ ہے۔ تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں رکھے۔ اللہ تعالی تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا اور اس لیے تم گنتی پوری کر لو اور اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی۔

رمضان بھٹی ہے جیسے کی بھٹی گندے لوہے کو صاف اور صاف  لوہے کو مشین کا پرزہ  بنا کر قیمتی کر دیتی ہے اور سونے کو زیور بنا کر استعمال کے لائق کر دیتی ہے۔ایسے ہی ماہ رمضان گنہ  گاروں کو پاک کر دیتا ہےاور نیک لوگوں کے درجے بڑھا دیتا ہے۔ 

ماہ رمضان میں گھر والوں کے خرچ میں کشادگی کرو کیونکہ ماہ رمضان میں خرچ کرنا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے برابر ہے جس وقت رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے تو سورہ فتح کو تین بار پڑھنے سے تمام سال رزق میں فراخی ہوتی ہے۔

 انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اورعین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے، ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے، جسے اس ماہ میں فرض فرمادیا گیا ہے، روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رہ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے۔

Recommended