نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، دیسی طور پر چھ نئے اور نایاب ریفرنس میٹریل (آر ایم) تیار کیے ہیں، جو دنیا بھر میں تمام ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایسوسی ایشن (واڈا) کے ذریعے منظور شدہ تجربہ گاہوں میں ڈوپنگ مخالف تجزیہ کے لیے ضروری کیمیکل کی سب سے اصلی شکل ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)-گوہاٹی اور سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم)، جموں کے تعاون سے این ڈی ٹی ایل کے ذریعے ایک سال سے بھی کم وقت میں چھ ریفرنس میٹریل تیار کیے گئے ہیں۔
امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے 15ویں گورننگ باڈی کی میٹنگ کے دوران کھیل سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی اور وزارت کھیل کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ریفرنس میٹریل کو لانچ کیا گیا۔
این ڈی ٹی ایل نے ان ریفرنس میٹریل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دنیا کی ان چند تجربہ گاہوں میں سے ایک ہونے کی شناخت حاصل کی ہے جہاں ایسے ریفرنس میٹریل تیار کیے گئے ہیں۔ حصولیابی کے بارے میں ٹھاکر نے کہا، ’’میں ان تین اداروں کے سائنس دانوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اس ریفرنس میٹریل کو بنانے کے لیے کافی محنت کی ہے۔ یہ ریفرنس میٹریل دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں، لیکن واڈا کے ذریعے منظور شدہ ہر تجربہ گاہ کے ذریعے ڈوپنگ مخالف جانچ کے لیے ضروری ہیں۔ ہندوستان خود کناڈا اور آسٹریلیا سے آر ایم درآمد کرتا رہا ہے، حالانکہ، اس سائنسی ترقی کے ساتھ ہندوستان نے درحقیقت آتم نربھر بھارت کی جانب ایک قدم بڑھایا ہے، جو ڈوپنگ مخالف سائنس کے شعبے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے۔ بہت جلد، ہم ان آر ایم کو دیگر ممالک میں بھی برآمد کریں۔‘‘
جناب ٹھاکر نے کہا، ’’ان نایاب ریفرنس میٹریل کی دستیابی سے پوری ڈوپنگ مخالف برادری کو اپنی جانچ سے متعلق صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور دنیا بھر میں کھیل کی پالیسی میں غیر جانبدار کھیل کو فروغ دینے کے لیے ممالک کے درمیان آپسی تعاون کے دور کی شروعات کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘
پچھلے سال ان ریفرنس میٹریل کے لیے تحقیق شروع ہوئی تھی جب این ڈی ٹی ایل نے 3-2 سال کی مدت میں مرحلہ وار طریقے سے ممنوعہ اشیاء کے 20 ایسے ریفرنس میٹریل کو ملک کے اندر ہی تیار کرنے کے لیے دونوں قومی سائنسی اداروں کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔ حکومت ہند کے سرگرم تعاون اور فنڈنگ کے دم پر این ڈی ٹی ایل اور این آئی پی ای آر-جی اور سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم، جموں کے درمیان تحقیق و ترقی سے متعلق یہ سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔
لانچ کیے گئے چھ ریفرنس میٹریل میں سے تین تین کو این آئی پی ای آر-گوہاٹی اور سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم، جموں کے تعاون سے سنتھیسائز کیا گیا تھا۔ پچھلے سال بھی، این ڈی ٹی ایل اور این آئی پی آر-گوہاٹی کے سائنس دانوں نے 2021 میں دو ملک کے اندر ہی تیار نایاب ریفرنس میٹریل کو سنتھیسائز کرنے میں کامیابی حاصل کی، جنہیں واڈا کے ذریعے منظور شدہ تجربہ گاہوں کے ساتھ لانچ کرکے شیئر کیا گیا تھا۔
ان ریفرنس میٹریل کے لانچ سے بہتر ڈوپنگ مخالف ٹیسٹنگ یقینی بنے گی جو وزارت کھیل کے عزم کے موافق ہے اور ملک میں ڈوپنگ مخالف پروگراموں کے مؤثر نفاذ کے ساتھ کھیل کے شعبہ میں غیر جانبداری برقرار رکھنا واحد مقصد ہے۔