Urdu News

آل انڈیا مومن کانفرنس سوشل میڈیا گروپ کی ضلع برہان پور کی تقریب ملاقات وگفتگو کا شاندارانعقاد

آل انڈیا مومن کانفرنس سوشل میڈیا گروپ کی ضلع برہان پور کی تقریب ملاقات وگفتگو کا شاندارانعقاد

سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ قومی صدر آل انڈیا مومن کانفرنس فیروز حسین انصاری صاحب دہلی کا ویڈیو کانفرنسینگ کے ذریعہ خطاب

آل انڈیا مومن کانفرنس کے ضلع برہان پور یونٹ کے سوشل میڈیا گروپ کے 4 سال مکمل ہونے پر تقریب ملاقات و گفتگو کا انعقاد گزشتہ دنوں 1 اپریل کو ہندوستانی مسجد کامپلیکس میں بعد نماز عشاء  آل انڈیا مومن کانفرنس نئی دہلی کے قومی جنرل سکریٹری اکرام انصاری گبو سیٹھ موجودگی میں اور جناب حمیدالحق انصاری سکریٹری یونانی طبی ایجوکیشن سوسائٹی حق کی صدارت میں مکمل ہوئی۔ اس موقع پر قومی ذمہ داران کی رضامندی سے آل انڈیا مومن کانفرنس ضلع برہان پور اور آل انڈیا مومن کانفرنس ضلع یوتھ فیڈریشن کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔

سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ قومی صدر آل انڈیا مومن کانفرنس فیروز حسین انصاری صاحب دہلی نے ویڈیو کانفرنسینگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مومن کانفرنس کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کانفرنس کے ذریعہ سماجی ملی اور اصلاحی کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے طاہر نقاش نے اسٹیج پر موجود مہمانان تعارف پیش کیا اور پھر یکے بعد دیگرے حاضرین نے اپنا اپنا تعارف کرایا۔ مومن کانفرنس برہان پور کے سوشل میڈیا گروپ کے چار ایڈمن  اکرم ضیا انصاری، انعام انصاری، تنویر رضا برکاتی اور عزیز انصاری  کا بہترین کارکردگی پر اعزاز و استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نامور شاعر استاد جمیل اصغر، سابق کونسلر احمد حسین انصاری، سابق کونسلر اسماعیل انصاری، مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سابق ممبر معین انصاری، سینئر ایڈوکیٹ عبید شیخ، سینئر صحافی اقبال انصاری، بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر نعیم راشد، سینئر سماجی کارکن اور شاعر استاد لطیف شاہد، مدرسہ فیض العلوم کے سابق صدر حاجی سعید سیٹھ، بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر جلیل برہان پوری اور ممتاز شاعر، نقاد اور پرنسپل طاہر نقاش اسٹیج پر موجود رہے۔

آغاز میں تنویر رضا برکاتی نےبرہان پور مومن  کانفرنس کی جانب سے کئے جانے والے کام کا خاکہ پیش کیا۔ قومی صدر اور سینئر ایڈوکیٹ فیروز حسین انصاری کی رہنمائی اور نیشنل ایگزیکٹیو اور اسٹیٹ ایگزیکٹیو کے عہدیداروں کی رضامندی سے آل انڈیا مومن کانفرنس کی برہان پور یونٹ کی تشکیل اس طرح کی گئی: سرپرست اکرام انصاری گبو سیٹھ اور طاہر نقاش، صدر رئیس احمد انصاری، نائب صدر ایڈوکیٹ مختار انصاری، محمد انیس انصاری، سیکرٹری ماسٹر اکرم ضیا انصاری، جوائنٹ سکریٹری نظام انصاری، خزانچی محمد انعام انصاری۔  اسی طرح آل انڈیا مومن کانفرنس یوتھ فیڈریشن کی تشکیل اس طرح کی گئی۔ صدر تنویر رضا برکاتی، نائب صدر  نوشاد علی انصاری اور حفاظت ہمایوں، سیکریٹری احتشام انصاری، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر سرفراز انصاری، خزانچی اسرار انصاری، میڈیا انچارج عمران انصاری، ایگزیکٹیو ممبران محمد وسیم انصاری، رفیق انصاری، فراز انصاری، مندرجہ بالا تمام عہدیداران کا استقبال کیا گیا اور حاضر ممبران کی موجودگی میں تقرری نامہ دیا گیا۔

نامور شاعر جمیل اصغر، ممتاز شاعر استاد لطیف شاہد، فصیح مقرر معین اختر انصاری نے اٹھارہ سو ستاون کی ہجرت کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلاف کی تاریخ سے آگاہ کیا اور معاشرے میں اتحاد قائم کرنے، تعلیم پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ قومی جنرل سکریٹری اکرام انصاری گبو سیٹھ نے اظہار تشکر پیش کیا اور اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا۔  سینئر عہدیداروں کی رہنمائی میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال یہ اجلاس رمضان کے آغاز سے ایک دن پہلے منعقد کیا جائے۔

میڈیا انچارج

اقبال انصاری

Recommended