Urdu News

قومی یوم سمندری: ہندوستانی سمندری شعبے نے آٹھ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا: پی ایم مودی

قومی یوم سمندری

نئی دہلی، 5 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی یوم سمندر پر کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں ہمارے سمندری شعبے نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور تجارتی اور کمرشیل سرگرمیوں کو فروغ دینے میں تعاون کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرکے کہا، ”آج، قومی سمندری دن پر ہم اپنی شاندار سمندری تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سمندری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ گزشتہ 8 سالوں میں ہمارے بحری شعبے نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور تجارتی اور کمرشیل سرگرمیوں کے فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔“

انہوں نے کہا، ”گزشتہ 8 سالوں کے دوران، حکومت ہند نے بندرگاہ کی قیادت والی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے جس میں بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانا اور موجودہ نظاموں کو مزید موثر بنانا شامل ہے۔ ہندوستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے آبی راستوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔“

مودی نے کہا، ”جب کہ ہم اقتصادی ترقی کے لیے سمندری شعبے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں، ہم سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع کو یقینی بنانے کے لیے بھی کافی دیکھ بھال کر رہے ہیں جس پر ہندوستان کو فخر ہے۔“

Recommended