Urdu News

کووڈ کے مشکل دورمیں عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں جہازرانوں کی خدمات قابل تعریف: سربندا سونووال

کووڈ کے مشکل دورمیں عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں جہازرانوں کی خدمات قابل تعریف: سربندا سونووال

نئی دہلی، 5؍اپریل

جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نےکووڈ کے مشکل دور میں ملک کو خود کفیل بنانے اور عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں جہازرانوں کے گراں قدرتعاون پرزور دیا ہے ۔59ویں قومی بحری دن کے موقع  پرمنعقدہ تقریبات میں بحری برادری کے سبھی شراکت داروں کو مبارد دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ زبردست چنوتیوں  کے باوجود ہمارے بھارت کے جہازراں جرأت مندی کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں بھارت کے جہازرانوں کے ذریعہ اداکئے گئے کردار کا اس حقیقت سے انداز ہ لگایاجاسکتاہے ۔ کہ کووڈ ۔19عالمی وباء کے عروج کی مدت کے دوران بھی 210000سے زیادہ بھارت کے جہازرانوں نے 2021میں بھارت کے اورغیرملکی جہازوں  میں اپنی خدمات انجام دیں ۔انھوں نے کہا کہ اس بات سے یہ بھی یقینی ہوگیاتھا کہ بھارتی اور عالمی تجارتی اورکاروباری  سرگرمیاں  بلارکاوٹ جاری رہ سکیں ۔ جناب سونووال نے کہاکہ عالمی وباء کے دوران ہمارے بھارت کے جہازراں پوری دنیا میں کام کرتے رہے اوراس کی وجہ سے ہم نے ہماری مالامال قدیمی بھارت کی اقدار اورواسو دیوا کٹمب کم کے فلسفے یعنی پوری دنیا ایک خاندان ہے کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔

جناب سونووال نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سال 2070تک مضررساں گیسوں کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرے گا۔ اس کے مطابق اس سال قومی بحری دن کا موضوع :‘‘بھارت کی بحری صنعت کی مضررساں گیسوں کی صفراخراج کے لئے ہمت افزائی ’’ بالکل مناسب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بحری صنعت میں ، بھارت نے ہمیشہ سے ہی آب وہوا اورماحولیات کے تحفظ کے کاز کی حمایت کی ہے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خواب کو حقیقت کی شکل دیتے ہوئے اورجیساکہ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030کے ذریعہ اختیارکیاگیاہے ، انھیں پوری امید ہے کہ بھارت آنے والے سالوں میں بحری شعبے کے توسط سے دنیا کی قیادت کرے گا۔

وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگرکیاکہ عالمی جہازرانی کے شعبے میں بھارت کے جہازرانوں کے حصے میں 2016اور2017کے درمیان  25فیصدکا اضافہ  درج ہواہے ۔انھوں نے کہاکہ بھارت کی کروز صنعت ، گذشتہ تین سال کے دوران کثیرالنوع سرکاری اقدامات کی وجہ سے تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ آئندہ دہائی کے دوران بھارت کی کروز مارکیٹ میں آٹھ گنا تک اضافہ ہونے کی گنجائش ہے ۔

Recommended