تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان نے ج پروفیسر آلوک چکروال، وائس چانسلر گرو گھاسی داس یونیورسٹی، بلاس پور کی تحریر کردہ کتاب ’’برسا منڈا – جن جاتیہ نائک‘‘ کا اجراء کیا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّ پورنہ دیوی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب پردھان نے کہا کہ یہ کتاب بھگوان برسا منڈا کی جدوجہد اور تحریک آزادی میں ون واسیوں کے تعاون کو سامنے لانے کا ایک بڑی کوشش ہے۔ انہوں نے آزادی کا امرت مہوتسو پر راشٹریہ اسمرتی میں آزادی کے گمنام ہیرو کی کہانی کو درج کرنے کی کوشش کرنے کے لیے پروفیسر آلوگ چکروال کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کوشش اور لوگوں کو ایسی کہانیوں کو سامنے لانے کے لیے آمادہ کریں گے۔