دفاعی تحقیق وتروقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او) اور ڈی آر ڈی او-صنعت-اکیڈمیا سینٹر آف ایکسیلنس (ڈی آئی اے-سی او ای)، آئی آئی ٹی دہلی کے زیر اہتمام کوانٹم ٹیکنالوجیز (I2کیو ٹی– 2022) سے متعلق دو روزہ ہند-اسرائیل دو طرفہ ورکشاپ نئی دہلی میں 06 اپریل 2022 کو اختتام پذیر ہوئی ۔ ورکشاپ کا مقصد کوانٹم ٹیکنالوجیز پر غور و فکر کرنا، مشترکہ کوانٹم ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے ٹیکنالوجیوں کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرنا تھا۔
اختتامی اجلاس، جس کی صدارت، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوات نے کی، کو مزید روڈ میپ اور تعاون کے مخصوص شعبوں کو تیار کرنے کے لیے وسیع متفقہ غور و خوض کے اجلاس کے طور پر منعقد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ کوانٹم ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تحقیق کی رفتار کو بڑھانے کے لیے تحقیقی برادری کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ ورکشاپ، نومبر 2021 میں ڈی آر ڈی او انڈیا اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (ڈی ڈی آر اور ڈی) اسرائیل کے درمیان، دستخط کیے گئے دو طرفہ اختراعی معاہدے (بی آئی اے) کا اگلا قدم تھا تاکہ دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں اختراعات اور تیز رفتار تحقیق وترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مفاہمت نامے کا مقصد ڈی آر ڈی او، انڈیا اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) اسرائیل، کی مشترکہ فنڈنگ کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجیوں پر ترقیاتی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ بی آئی اے کے تحت تیار کردہ ٹیکنالوجیاں دونوں ممالک کو ان کے گھریلو استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ورکشاپ میں ہندوستانی اور اسرائیلی وفود نے شرکت کی جس میں تعلیمی ماہرین، تحقیق وترقی سے متعلق پیشہ ور افراد اور صنعتی شراکت دار شامل تھے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ای سی)، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر)، آئی آئی ٹی بامبے ، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی کھڑگپور، آئی آئی ٹی تروپتی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر )جےپی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (جے پی آئی ٹی) نوئیڈا، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی)، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی ڈی او ٹی) اور خلاء کے محکمے کے کل 175 ماہرین اور سائنسدانوں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔
ہندوستانی صنعت کے بہت سے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز نے بھی اس میں حصہ لیا اور اپنا کام پیش کیا۔ اسرائیل سے، اسرائیل کی وزارت دفاع کے نمائندوں اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے مندوبین نے بھی ورکشاپ کے مباحثوں میں شرکت کی۔ اس دو روزہ ورکشاپ میں شناخت شدہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہت سے تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے۔ بحث کے شعبے، فوٹوونکس پر مبنی کوانٹم کمپیوٹنگ، سینسنگ، انکرپشن، کوانٹم میگنیٹومیٹری، ایٹمک کلاک اور فری اسپیس کوانٹم کمیونیکیشن کے ارد گرد تھے۔ ورکشاپ کے دوران زیر بحث تعاونی تحقیقی تجاویز مختلف ایپلی کیشنز کے لیے تکنیکی حل تیار کرنے میں مدد کریں گی۔ کوانٹم ٹکنالوجی میں متعدد ایپلی کیشنز ہیں جن میں سائنسی تلاش سے لے کر محفوظ مواصلات، کشش ثقل اور نیویگیشن وغیرہ شامل ہیں۔
دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح ، دفاع کےتحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او اور پروفیسر رنگن بنرجی، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی دہلی نے 05 اپریل 2022 کو کیا تھا۔